پاکستان سے نمک میں لائی گئی ڈیڑھ ہزار کلو ہیروئن ضبط: نیدر لینڈز

ڈچ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً ساڑھے چار کروڑ یوروز بنتی ہے۔

ڈچ حکام نے اس کارروائی کے دوران  پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا(اے ایف پی)

نیدرلینڈز کے حکام نے ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی مقدار پکڑ لی۔ ڈچ حکام نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ روٹر ڈیم شہر سے ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد ہیروئن  ضبط کر لی گئی۔

روٹرڈیم کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’منشیات کی یہ مقدار کسٹمز اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والے ہمالیائی نمک کے کنٹینرز سے برآمد کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کے لیے ڈچ حکام نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ڈچ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً ساڑھے چار کروڑ یوروز بنتی ہے۔

برطانوی نینشل کرائم ایجنسی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ڈچ حکام نے اس کارروائی کے دوران  پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا، جن میں سے تین کا ریمانڈ لے لیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ کیس کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان