کراچی کنگز کے شرجیل کی سینچری ضائع، اسلام آباد کی شاندار فتح

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگر کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کے شرجیل خان اسلام آباد کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے  (اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بدھ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگر کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز نے اوپنر شرجیل خان کی سینچری کی بدولت 3-196 جیسا سکور بنایا لیکن اسلام آباد کے بلے بازوں نے ہمت نہ ہاری اور آخری اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

آج کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے انتہائی پراعتماد اور جارحانہ آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے 18 اوورز میں 176 رنز بنا ڈالے۔

دونوں بلے بازوں نے کھل کر وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس کھیلے۔ شرجیل  نے محض 56 گیندوں پر 105 رنز بنائے، ان کی اننگز میں نو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

دوسرے اینڈ پر بابر نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے لیکن وہ 176 رنز کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شرجیل بھی سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ایک مرحلے پر ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ کراچی 200 رنز کا ہدف عبور کر لے گی لیکن اوپنرز کی واپسی کے بعد اسلام آباد کے بولرز نے اپنی بولنگ کو قدرے بہتر بنایا اور کراچی کو مقررہ 20 اوورز میں 3-196 پر روک لیا۔

کراچی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نبی تھے جنہوں نے سات رنز بنائے۔ اسلام آباد کے حسن اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جواب میں اسلام آباد کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ اوپنر فل سالٹ (0 رنز) پہلے اوور کی دوسری گیند پر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔ اسلام آباد کی دوسری وکٹ شاداب خان کی صورت میں دوسرے اوور میں گری جب انہیں محمد عامر نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

 اتنی جلدی دو وکٹیں گرنے کے باوجود اسلام آباد کے بلے بازوں نے ہمت نہیں ہاری اور جارحانہ بلے بازی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

پہلے ایلکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 46 رنز بنا ڈالے۔ وہ پانچویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ دینے والے فہیم اشرف 15 گیندوں پر 25 رنز بنا کر اگلے اوور میں ارشد اقبال کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

اس موقعے پر محسوس ہو رہا تھا کہ اسلام آباد میچ میں بمشکل واپس آئے گی لیکن افتخار احمد نے خوب اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے انہیں دوسرے اینڈ پر انہیں اچھا سپورٹ کیا۔ وہ 31 گیندوں پر 42 رنز بنا کر محمد نبی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

حسین کے جانے کے باوجود افتخار نے رنز کے تسلسل کو ٹوٹنے نہ دیا اور آخری اوور کی پہلی گیند پر مشکل ہدف عبور کر لیا۔ وہ 37 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ