گلوکار جسٹن بیبر موبائل فون نہ رکھنے کے عادی

جسٹن بیبر نے حال ہی میں اپنے چھٹے سٹوڈیو البم کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’جسٹس‘ ہے۔

گلوکار جسٹن بیبر (فائل تصویر: اے ایف پی)

گلوکار جسٹن بیبر نے امریکہ میں موسیقی کی صنعت کے سٹینڈرڈ ریکارڈ چارٹ بل بورڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رابطے کے لیے آئی پیڈ استعمال کرتے رہے ہیں۔

مشہور گانا ’سوری‘ گانے والے جسٹن کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے ان کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کی تعداد محدود رکھنے میں مدد ملی۔

جسٹن بیبر نے کہا: ’میں یقیناً سیکھ چکا ہوں کہ حد بندی کیسے کی جائے اور مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ میں نے کسی کا کچھ دینا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا: ’یہ طریقہ استعمال کرنے سے مجھے لوگوں کو ’نہ‘ کہنے اور اس پر قائم رہنے میں مدد ملی ہے اور میں جانتا ہوں کہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے میرا دل چاہتا ہے لیکن میں سب کچھ نہیں کر سکتا۔ میں کسی وقت ایسا کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہوں لیکن ایسا ہر وقت نہیں کیا جا سکتا۔‘

بیبر نے حال ہی میں اپنے چھٹے سٹوڈیو البم کا اعلان کیا ہے، جس کا عنوان ’جسٹس‘ ہے۔ یہ البم 19 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

فروری میں البم کا اعلان کرتے ہوئے موسیقار نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’ایسے وقت میں کہ جب اس شکستہ سیارے پربہت کچھ غلط ہو رہا ہے، ہم سب انسانیت کو لگے زخموں کے بھرنے اور اس کے لیے انصاف کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی