’نواز وزیر اعظم رہتے تو امریکہ پاکستان کو خرید لیتا‘، یہ دعویٰ جعلی ہے

اے ایف پی نے اپنی ایک فیکٹ چیک رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی ایک کتاب کے حوالے سے نواز شریف کے متعلق جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ جھوٹ ہیں کیونکہ ٹرمپ نے ایسی کوئی کتاب لکھی ہی نہیں۔

(اے ایف پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ٹوئٹر پر متعدد پوسٹوں میں جعلی دعوے کیے گئے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کتاب میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ تاہم اے ایف پی کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ یہ دعوے جھوٹے اور نواز شریف کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر پر کئی پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کی کتاب ‘پاکستان کا حقیقی چہرہ’ میں ایسے انکشافات شامل ہیں جو نوازشریف کے لیے نقصان دہ ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ ٹرمپ نے ایسی کوئی کتاب نہیں لکھی۔

فیس بک پر تصویرکی شکل میں کیا جانے والا تحریری دعویٰ 11 مارچ، 2021 کو کیا گیا۔ تب سے اس پوسٹ کو تین سو بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

اردو گرافکس میں نواز شریف کی تصویر لگائی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا گیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی کتاب ‘پاکستانی کا حقیقی چہرہ’میں لکھا کہ اگر نوازشریف مزید تین سال تک اقتدار میں رہ جاتے تو ہم پاکستان کو خرید لیتے۔

دعوے کے مطابق ٹرمپ لکھتے ہیں کہ‘نواز شریف اپنے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے امریکہ کے ساتھ 50 ارب ڈالرز کا معاہدہ کرنے والے تھے۔اس پوسٹ کو پھیلا دیں تاکہ نوازشریف کا گھناؤنا چہرہ سب کے سامنے لایا جا سکے۔’

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف 1990 کی دہائی اور اس کے بعد 2013 سے 2017 تک وزیراعظم رہے۔ ان کی حکومت بدعنوانی کے الزمات کے تحت ختم کی گئی۔ وہ علاج کے لیے جیل سے رہائی کے بعد وہ اس وقت علاج کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ کی مبینہ کتاب کے بارے میں یہی دعویٰ جس میں نوازشریف سے متعلق معلومات کا انکشاف کیا گیا فیس بک اور ٹوئٹر پر جا بجا شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم اس دعوے کوجھوٹا قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر کی ورڈ کے ساتھ کی جانے والی سرچ سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیا پر ایسی کوئی قابل اعتماد اطلاعات یا سرکاری بیانات موجود نہیں جن سے پتہ چلتا ہو کہ کہ ٹرمپ نے‘پاکستان کا حقیقی چہرہ’ کے عنوان سے کوئی کتاب لکھی۔

آن لائن کتابیں فروخت کرنے والی سرکردہ امریکی کمپنی ایمزون کی ویب سائٹ پر ٹرمپ پر لکھے ہوئے کئی عنوانات موجود ہیں، اس پر بھی ان کی کسی ایسی کتاب کے حوالے سرچ کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔

کتابوں پر جائزے اور انہیں پڑھنے کی سفارش کرنے والے پلیٹ فارم ‘گڈ ریڈز’ پر بھی ٹرمپ کی پاکستان کے حوالے سے کسی کتاب کا ذکر موجود نہیں۔

سائمن اینڈ سشٹر، پینگوئن رینڈم اور ہارپر کولنز نامی بڑے بڑے اشاعتی اداروں نے ٹرمپ کی کئی کتابیں شائع کی ہیں۔ تاہم ان اداروں نے‘پاکستان کا حقیقی چہرہ’ کےنام سے ان کی کوئی کتاب شائع نہیں کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان