حلیم ایک ایرانی ڈش؟

بھارتی حیدر آباد میں واقع کیفے پاکیزہ کے چیف شیف محمد غوث کے مطابق ’حلیم ایک ایرانی ڈش ہے۔ اسے حیدرآباد میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہ حیدرآباد سے ہی چاروں طرف پھیلی ہے۔‘

بھارتی حیدر آباد میں واقع کیفے پاکیزہ کے چیف شیف محمد غوث کے مطابق ’حلیم ایک ایرانی ڈش ہے۔ اسے حیدرآباد میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہ حیدرآباد سے ہی چاروں طرف پھیلی ہے۔‘

محمد غوث کے مطابق اس کو بنانے کے لیے 'پوٹلے کے گوشت' کے علاوہ روا اور اصلی مصالحے جیسے  شاہی زیرا، دارچینی، الائچی، بڑی الائچی، لونگ، جاوتری، گلاب کلی، سونٹھ، پان کی جڑ، کاجو، چرونجی، خشخاش، دہی، ڈالڈا گھی اور اصلی گھی کا استعمال ہوتا ہے۔‘

غوث کے مطابق یہ کافی محنت کے بعد تیار ہوتی ہے۔ اس کو تیار کرنے میں کم سے کم آٹھ سے نو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔‘

’آپ لوگ یہ دیکھیں گے تو کھانے کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ کتنی لذیذ ہوتی ہے۔ اس کو کھانے سے بدن میں عجیب سی طاقت محسوس ہوتی ہے۔‘

’کھانے کے بعد آدمی میں طاقت بڑھ جاتی ہے۔‘

’اصلی گھی، کاجو، دودھ اور دیگر چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے جسم میں قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم ہر روز ایک سے دو کوئنٹل روا کا استعمال کرتے ہیں۔ ہر دن کا الگ الگ حساب رہتا ہے۔ یہ کام پر منحصر ہے۔ ایک کوئنٹل روا میں چار سے پانچ کوئنٹل چکن کا استعمال ہوتا ہے۔ یعنی چکن ایک کوئنٹل کے ساتھ 30 کلو روا۔‘

’حلیم تو فی الحال یہاں 60 روپے میں چکن اور مٹن 120 روپے میں ہے۔ حلیم جتنی اچھی ہوگی ریٹ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ فی پلیٹ 400 یا 450 میں بھی بیچا جاتا ہے۔‘

’میں گذشتہ 20 تا 22 سال سے یہ کام کر رہا ہوں۔ میرے والد صاحب بھی یہیں پر کام کرتے تھے۔ ان کے بعد میں یہاں کام کر رہا ہوں۔ میں ایک خاندانی باورچی ہوں۔‘

کیفے پاکیزہ کے مالک محمد اکبر کے مطابق ’حلیم کے تعلق سے کچھ خصوصی باتیں میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ہم جو حلیم بناتے ہیں اس میں ہم خالص پوٹلے کا گوشت استعمال کرتے ہیں۔ ایک کلو روا میں تین کلو گوشت ڈالتے ہیں۔ رہا چکن کا سوال تو ایک کلو روا میں پانچ کلو چکن ڈالتے ہیں۔

اصلی مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اصلی گھی ہے، کاجو ہے، چرونجی، شاہی زیرا، الائچی، کالی الائچی، لونگ، جاوتری، دارچینی وغیرہ۔‘

’ہمارے ورکرز کو ہی معلوم ہے کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں۔ سحری کرنے کے بعد کام پر آ جاتے ہیں۔ پورے ورکرز کام کرنے کے بعد یہ حلیم تیار کرتے ہیں۔ اس میں کافی بچوں کی محنت ہوتی ہے۔ یہ کام میری نگرانی میں ہوتا ہے۔ آپ لوگ کھائیں اور ہماری ہمت افزائی کریں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا