وزیر اعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر گفتگو

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے  مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد خادم حرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات کی۔

پندرہ اکتوبر 2019 کی اس تصویر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عمران خان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کر رہے ہیں۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)
 

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے  مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد خادم حرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات کی۔

انہوں نے اپنے اور تمام وفد کی  جانب سے سعودی عرب کی مہمان نوازی کے لیے خادم حرمین الشریفین کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے نے پاکستانی سرکاری وفد کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک خصوصی رسائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مضبوط ، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور گہری عقیدت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کے دفاع کے لیے بھی پاکستان کے پُرعزم ہونے کا اظہار کیا۔

انہوں نے امت مسلمہ کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب کے کردار کی مزید تعریف کی اور علاقائی امن کے فروغ میں اس کے کردار کو بھی واضح کیا۔

 وزیر اعظم نے دوران گفتگو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسجد اقصی میں اور باہر فلسطینیوں پر ماہ رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے گھناؤنے حملے کی مذمت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دونوں برادر ممالک کے مابین اعلی سطح کے تبادلے میں مثبت رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا