پی ایس ایل پر چھائے بادل چھٹ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز شاٹ کھیلنے کے بعد، فائل تصویر: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیشرفت کے بعد اماراتی حکام نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سرفراز احمد سمیت 25 افراد کو تاحال ابوظہبی کے لیے ویزے نہیں ملے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹس جلد پرواز کریں گی، تمام افراد کو ویزے ملتے ہی چارٹرڈ فلائٹس کوحتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی اور لاہور سے کھلاڑیوں اور دیگر مینیجمنٹ کی فلائٹ ابوظہبی روانہ ہوگئی ہے، میڈیا اطلاعات کے مطابق ابوظہبی روانہ والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تعداد 200سے زائد ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 تاہم کراچی پہنچنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت25 افراد کو اب تک ویزے نہیں ملے، تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے۔

ملتان سلطانز کے آصف آفریدی،اسلام آباد یونائیٹڈ کےعمرامین بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ بھی ویزہ ملنے کے منتظر ہیں، ان کے علاوہ لاہور قلندرز کے زید عالم اور ذیشان اشرف بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

دیر سے ویزہ ملنے والے کھلاڑیوں کو علیحدہ چارٹر طیارے سے یو اے ای لےجایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں باقی رہ جانے والے تمام افراد کو ویزے ملتے ہی یہاں سے چارٹرڈ فلائیٹ کو حتمی شکل دی جائے گی اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے دو روز میں کردیا جائےگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ