بجٹ میں دی جانے والی 36 مراعات

پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے 8487 ارب کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس دفاع کے لیے 13 کھرب 73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے(تصویر: اے ایف پی/ پاکستان قومی اسمبلی)

پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے 8487 ارب کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس دفاع کے لیے 13 کھرب 73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پینشن میں دس فیصد اضافہ جبکہ کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام بجٹ تجاویز ہیں جنہیں بحث کے بعد منظور کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ برائے سال 2021۔22 میں دی جانے والی دیگر مراعات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  1. ہر شہری گھرانے کو پانچ لاکھ تک کا بغیر سود کے قرضہ
  2. ہر کاشتکار گھرانے کو ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سود سے پاک قرضہ
  3. غریب گھرانوں کو کم خرچ گھر کے لیے 20 لاکھ روپے کا قرضہ
  4. کم آمدنی والے گھرانوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی
  5. مقامی طور پر بنائی جانے والی 850 سی سی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد، جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے
  6. قرآن پاک کی چھپائی میں استعمال ہونے والے اچھے معیار کے کاغذ کی درآمد پر چھوٹ
  7. الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ
  8. مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا
  9. چار پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی ختم کر دی گئی۔
  10. ایک بار استعمال ہونے والی سرنجوں اور ان کے خام مال اور آکسیجن سلنڈرز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا
  11. انفارمیشن ٹیکنالوجی زونز میں پلانٹ، مشینری، سازوسامان اور خام مال کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ
  12. غلہ کی سٹوریج کے لیے مقامی طور پر تیار ہونے والے گوداموں کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ۔
  13. ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 17 فیصد سے کم کر کے 46 فیصد کر دی گئی
  14. بینکوں کے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) پر مرچنٹ ڈسکاونٹ ریٹ پر ایف ای ڈی کی چھوٹ
  15. بینکنگ ٹرانسیکشنز، پاکستان سٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ائیر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانسیکشنز اور معدنیات کی دریافت پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا
  16. موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا
  17. آئل فیلڈ سروسز، وئیر ہاوس سروسز، کولیٹرل مینیجمنٹ سروسز، سیکیورٹی سروسز، اور ٹور اینڈ ٹریول سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا
  18. سٹاک مارکیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس 15 سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دیا گیا ہے
  19. غیر سرکاری انسان دوست اداروں بشمول عبدالستار ایدھی فاونڈیشن، انڈس اسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن وغیرہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی
  20. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثت میں ملنے والی جائیداد پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے
  21. عمومی ٹیکس 1.5 سے کم کر کے 1.25 فیصد کر دیا گیا
  22. مخصوص سیکٹرز جیسے ایف ایم سی جی اور ریفائنریز کے ریٹیلرز کے لیے ٹیکس شرح میں کمی کی گئی
  23. کتابوں، رسالوں، زرعی آلات اور 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے سی بی یو کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہو گا
  24. سپیشل اکنامک زونز انٹرپرائززکو کم از کم ٹیکس سے مشتثنی قرار دیا گیا
  25. سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی، زون ڈویلپرز، اور زون انٹرپرائزز کے لیے دس سالہ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی
  26. کیپیٹل گڈز کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی
  27. زون انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری سے پروائیوٹ فنڈز سے حاصل کردہ آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی
  28. پاکستان مرکینٹائل ایکسچینج پر الیکٹرانک وئیر ہاوس ریسیٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ
  29. بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جارہی ہے
  30. طبی سازوسامان اور اشیا میں استعمال ہونے والے 35 اضافی خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی
  31. موبائل فونز اور ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا
  32. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے 10 فیصد اضافہ کیا گیا
  33. سرکاری ملازمین کی پینشنز میں بھی 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا
  34. اردلی الاوئس چودہ ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 17 ہزار کر دیا گیا
  35. گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کے لیے انٹیگریٹڈ الاونس ساڑھے چار سو سے 9 سو روپے کر دیا گیا
  36. کم سے کم اجرت بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت