کینیڈا: گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت سات پاکستانی ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 38 سالہ مرد، 35 سالہ خاتون اور چار سے 12 سال کے درمیانی عمر کے بچے شامل ہیں۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے کارپرل ٹیمی کیبل نے سی بی سی کو بتایا کہ گھر میں دو خاندان جمع  تھے (کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن سکرین گریب)

کینیڈا کے صوبے ایلبرٹا میں ایک گھر میں آتشزدگی میں سات پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کینڈیڈین براڈکاسٹنگ کورپریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دیر رات جمعے کو ایلبرٹا کے شہر چیسٹرمیئر میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت سات پاکستانی افراد ہلاک ہوگئے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے کارپرل ٹیمی کیبل نے سی بی سی کو بتایا کہ گھر میں دو خاندان اکھٹے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سات کی لاشیں گھر سے ملیں جبکہ پانچ جلتے ہوئے گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 38 سالہ مرد، 35 سالہ خاتون اور چار سے 12 سال کے درمیانی عمر کے بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’دا گلوب اینڈ میل‘ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان دو بھائیوں کا ہے جو کینیڈا ڈے کی چھٹی پر ایک ساتھ جمع تھے۔

اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا کے سید سہروردی  کا حوالہ دیتے ہوئے  رپورٹ میں کہا گیا کہ چیسٹرمیئر میں بسنے والے خاندان کے سربراہ کے بھائی ٹورانٹو سے اپنے خاندان سمیت انہیں ملنے آئے ہوئے تھے۔

سہردوری، جہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، نے بتایا کہ گھر میں رہنے والے شخص نے اپنے دو بچے گھر سے باہر نکال لیے اور پھر آگ میں سے گزر کر واپس جا کر اپنے بھائی کے بھی دو بچے بچا لیے مگر پھر آگ اتنی شدید ہوگئی کہ وہ پھر واپس اندر نہ جاسکے۔

سہروردی نے کہا: ’ساری کمیونٹی صدمے میں ہے۔ ایک بھائی بچ گیا اور دوسرا مر گیا۔‘

آتشزدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا: ’میں آتشزدگی کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر بہت غمزدہ ہوں۔ ہم آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے سبر کی دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور وینکوور میں پاکستانی قونصل خانہ متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا