ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گروپس کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان (آئی سی سی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گروپس کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی تو بھارت ہی کرے گا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سپر 12 مرحلے کے گروپ ایک میں ویسٹ اینڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ راؤنڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔

جبکہ سپر 12 مرحلے کے دوسرے گروپ میں بھی راؤنڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان، بھارت، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹورنامنٹ کا راؤنڈ ون کھیلنے والی آٹھ ٹیموں میں سے چار ہی سپر 12 کے لیے کوالیفائی کر پائیں گی۔ ان آٹھ ٹیموں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان،  پی این جی (پاپوا این گینی) نیدر لینڈز شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، ابو ظہبی کے  شیخ زاید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ