مگر مچھ پر تشدد کر کے اسے ’سبق سکھانے‘ والا شخص گرفتار

امریکی حکام نے بتایا کہ ایک شخص نے چھوٹے گالف کورس سے مگرمچھ کو چرا کر اسے مارا پیٹا اور پھر لاؤنج کی چھت پر پھینکنے کی کوشش کی۔

توقع ہے کہ حملے کے بعد مگرمچھ کی جان بچ جائے گی(اے ایف پی)

امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام نے کہا ہے کہ ایک شخص نے چھوٹے گالف کورس سے مبینہ طور پر مگرمچھ کو چرا کر اسے مارا پیٹا اور پھر مشروبات پینے کے لیے استعمال ہونے والے لاؤنج کی چھت پر پھینکنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ ولیم ہوج کو جمعرات کو ڈیٹن کے ساحل سے گرفتار کیا گیا جہاں پولیس نے دیکھا کہ وہ مگرمچھ کو دم سے پکڑ کر شامیانے کے ساتھ ٹکرا رہے تھے۔ پولیس نے یہ بھی دیکھا کہ وہ مگرمچھ کو زمین پر پٹخ رہے ہیں۔

اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق گرفتاری کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہوج نے پولیس کو بتایا کہ مگرمچھ کے ساتھ بدسلوکی کی وجہ یہ تھی کہ وہ اسے'سبق سکھا رہے تھے۔'

توقع ہے کہ حملے کے بعد مگرمچھ کی جان بچ جائے گی۔ ہوج کو وولوزیا کاؤنٹی جیل میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ان پر الزامات میں جانوروں پر ظلم، مگرچھ کے شکار اورغیرآباد جگہ پر نقب زنی، مجرمانہ شرارت اور چھوٹی چوری شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیلی ویژن چینل فاکس 35 آرلینڈو کی جانب سے حاصل کی گئی گرفتاری کی رپورٹ کے مطابق ہوج نے پولیس افسروں کو بتایا کہ وہ ڈیٹن ساحل پر واقع کونگو ریور گولف کورس کے قریب ایک باڑ میں سوراخ کر کے ایک احاطے میں داخل ہوئے اور چھوٹا مگرمچھ پکڑ لیا۔

دیٹن بیچ شورز ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا: ’مگرمچھ کونگوریور گولف کی انتظامیہ کو واپس کر دیا گیا جہاں سے ہوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسے چوری کیا تھا۔‘

کونگوریور گولف کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے فلوریڈا میں آٹھ مگر مچھ ہیں جہاں مہمان اپنے دورے کے دوران مگرمچھوں کو خوراک دے سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ