انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد دورہ پاکستان کی تصدیق

پی سی بی کے مطابق پاکستان اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ یہ 2005 کے بعد اس ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

   تین جون 2019 کو  برطانیہ کے ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے وہاب ریاض  کا انگلش کھلاڑی کرس ووکس کی وکٹ لینے کے بعد  ایک انداز  (فائل فوٹو: روئٹرز)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعے کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، جس کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ 2005 کے بعد اس ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا: ’انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں میچز 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔‘

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 18 سال کے وقفے کے بعد ان کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے جو بین الاقوامی میچوں کے لیے محفوظ میزبان کے طور پر پاکستان کے امیج کو مزید بحال کرے گا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی اگلے سات ماہ میں پاکستان میں کھیلنے والی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور میں 2009 میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان بین الاقوامی ٹیموں کے لیے نو گو ایریا بن گیا تھا لیکن حالیہ برسوں میں سکیورٹی میں تیزی سے بہتری نے بتدریج یہاں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی دیکھی ہے، جب گذشتہ چھ سالوں میں زمبابوے، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ 2012 اور 2015 میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کی میزبانی کی تھی۔

پی سی بی نے کہا: ’انگلینڈ کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں نو اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور دونوں ٹیمیں 14 اور 15 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔‘

انگلینڈ کی خواتین ٹیم 17، 19 اور 21 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ