ٹام کروز نے اپنے ہیلی کاپٹر میں بچوں کو مفت سیر کروا دی

برطانیہ کی کاؤنٹی وارکشائر میں ایک گھر کے باغیچے میں جب ہالی وڈ سپرسٹار ٹام کروز کا ہیلی کاپٹر اترا تو اس گھر کے مکین حیران رہ گئے، جنہیں صرف ایک نامعلوم ’وی آئی پی شخصیت‘ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

ٹام کروز مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

کوونٹری کے مقامی ہوائی اڈے کی بندش کے باعث ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز کے ہیلی کاپٹر کو برطانیہ کی کاؤنٹی وارکشائر میں ایک گھر کے باغیچے میں لینڈ کرنا پڑا۔

ٹام کروز مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں، جن کا ہیلی کاپٹر ایلیسن ویب نامی خاتون کے باغ میں اترا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وارک شائر کے قصبے بیگٹن میں رہنے والے خاندان کو معلوم نہیں تھا کہ ان کی زمین پر اترنے والے ہیلی کاپٹر میں ٹام کروز سوار ہیں۔ انہیں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ ایک نامعلوم ’وی آئی پی شخصیت‘ کو تاخیر کا سامنا ہے۔

لیکن ہالی وڈ سٹار زیادہ کو اتنی بھی جلدی نہیں تھی، لہذا انہوں نے اس خاندان کے افراد کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایلیسن ویب اور ان کے ساتھی کے بچوں کو ہیلی کاپٹر کی مفت سیر کروائی۔

ویب نے بی بی سی کو بتایا: ’میں نے سوچا کہ بچوں کے لیے ہیلی کاپٹر کو باغ میں اترتے ہوئے دیکھنا اچھا ہوگا۔ ٹام کروز جب ہیلی کاپٹر سے باہر نکلے تو ہم حیران رہ گئے۔ وہ سیدھے گپ شپ کے لیے بچوں کی طرف بڑھے۔ پھر وہ ہمارے پاس آئے ،کہنی سے مصافحہ کیا اور ہمیں شکریہ کہا۔ پھر انہوں نے پیش کش کی کہ اگر بچے چاہیں تو وہ ہیلی کاپٹر کی سیر کرسکتے ہیں۔

ویب نے بتایا کہ پائلٹ بچوں کو سیر کروانے لے گئے جبکہ کروز نے ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین دن ثابت ہوا۔ ’یہ غیر حقیقی لگ رہا تھا، میں اب بھی یقین نہیں کرسکتی کہ ایسا ہوا ہے۔‘

کرسٹوفر میک کیوری کی ہدایات میں بننے والی مشن امپاسیبل فرنچائز کی ساتویں سیکول فلم کافی تاخیر کے بعد مئی 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس سیکول میں ہیلی ایٹویل، سائمن پیگ، ونگ ریمز، وینیسا کربی، ربیکا فرگوسن اور ہنری زیرنی بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس سے قبل حال ہی میں ڈربی شائر میں اس فلم کے بڑے سٹنٹ کے دوران ایک ٹرین کو کھائی میں گرتا دیکھ کر بہت سے لوگ حیرت زدہ ہو گئے تھے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا