آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

جنرل فیض حمید نے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے کابل پہنچے ہیں۔

طالبان کی کابل پر حکومت کے بعد وہ افغان دارالحکومت کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں (فائل تصویر: آئی ایس پی آر )

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ ہفتے کی صبح کابل پہنچے۔

میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران انہوں نے طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور مستقبل کے تجارتی اور سیکورٹی تعلقات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

طالبان کی کابل پر حکومت کے بعد وہ افغان دارالحکومت کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بی بی سی پشتو سے گفتگو میں کہا  کہ اس دورے کی درخواست پاکستان کی جانب سے کی گئی تھی اور اس نے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر سے رابطہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اس دورے میں ہوائی اڈوں کی تعمیر نو ، ڈیورنڈ لائن پر افغان پناہ گزینوں کی حالت زار اور دیگر مسائل پر توجہ دی جائے گی۔

کابل کے سرینا ہوٹل میں کچھ غیر ملکی صحافیوں نے پاکستان کے ملٹری انٹیلی جنس چیف سے اس دورے کے بارے میں سوال کیا ہے۔ جنرل فیض حمید نے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے کابل آئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا