’کبھی حوصلہ نہیں ہارا:‘ وہیل چیئر بیوٹی انفلوئنسر اور ماڈل

پیدائشی طور پر دونوں ٹانگوں سے معذور لاہور کی 23 سالہ زارا یعقوب انسٹاگرام پر بننے سنورنے کی ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

پیدائشی طور پر دونوں ٹانگوں سے معذور لاہور کی 23 سالہ زارا یعقوب انسٹاگرام پر بننے سنورنے کی ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

ان کے فالورز میں بڑی تعداد خواتین کی ہے جو ان سے مفت بیوٹی ٹپس حاصل کرتی ہیں۔

زارا نے نے بتایا کہ وہ ٹانگوں سے معذور ہونے کی بنا پر وہیل چیئر استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے پہلے قرآن کی تعلیم حاصل کی اور پھر مڈل تک تعلیم حاصل کی۔

جب وہ بڑی ہوئیں تو انہوں نے میک اپ کر کے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ بقول ان کے جن پر انہیں خوب پزیرائی ملی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زارا کے مطابق انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا حالانکہ وہ اپنی والدہ کی مدد سے وہیل چیئر پرایک جگہ سے دوسری جگہ آتی جاتی ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ وہ مختلف انداز کی تصاویر سے ماڈلنگ کرتی ہیں تو ان سے دیگر خواتین میک اپ ٹپس بھی لیتی ہیں اور وہ اس کام کو بڑھانا چاہتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن