ملا عبدالغنی برادر سو بااثر شخصیات میں شامل

ٹائم میگزین کی سو بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی محبوبہ سراج کو شامل کیا گیا ہے۔

ملا عبدالغنی برادر کو بااثر  رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے (اے ایف پی / فائل فوٹو)

ٹائم میگزین نے دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات میں افغانستان میں طالبان تحریک کے بانیوں میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر کو بھی شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین نے رواں سال یعنی 2021 کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جمعرات کو جاری کی ہیں۔

ان سو بااثر شخصیات کی درجہ بندی کی گئی جن کے مطابق طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو دنیا کے 20 بااثر لیڈرز کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملا عبدالغنی برادر کا شمار افغانستان میں طالبان تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جس عبوری کابینہ کا اعلان کیا گیا ہے اس کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادری ہی ہیں۔

امریکی انخلا اور طالبان کابینہ کے اعلان کے بعد ملا عبدالغنی برادری اور ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم گذشتہ شب ملا برادر کا ایک ویڈیو انٹرویو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے بارے میں کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ہیں۔

2001 میں امریکہ نے جب افغانستان پر کیا تو اس وقت ملا عبدالغنی برادر روپوش ہوگئے تھے جس کے بعد 2010 میں پاکستانی حکام نے انہیں کراچی سے گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد 2013 میں جب طالبان سے مذاکرات کی بحث شروع ہوئی تو طالبان کی طرف سے مذاکرات کے آغاز کے لیے ملا برادر کی رہائی کی شرط رکھی گئی تھی۔

بالآخر اکتوبر 2018 میں پاکستان نے ملا برادر کو قید سے رہا کیا اور 2019 میں افغان طالبان اور امریکہ کے مذاکرات شروع ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والا معاہدے کا مسودہ بھی ملا برادر ہی نے لکھا تھا۔

ٹائم میگزین کی سو بااثر افراد کی فہرست میں ایک اور افغان شخصیت کو بھی  شامل کیا گیا ہے جو کہ ایک خاتون ہیں اور خاتون کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں۔

ان کا نام محبوبہ سراج ہے اور انہیں بھی ملا عبدالغنی برادری کے ساتھ بااثر لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

لیڈرز کی کیٹیگری میں شامل دیگر رہنماؤں میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس بھی شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین