فرانسیسی فٹ بال میں تماشائیوں کا پرتشدد رویہ

فرانس میں لیگ 1 کے ہفتہ وار فٹ بال میچوں میں تماشائیوں کے پرتشدد واقعات پر پولیس نے گرفتاریاں کیں جبکہ فٹ بال حکام نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

انگلینڈ، اٹلی اور جرمنی کے برعکس فرانسیسی فٹ بال روایتی طور پر غنڈہ گردی کے مسائل کا شکار نہیں ہوئی (اے ایف پی)

فرانس میں لیگ 1 کے ہفتہ وار فٹ بال میچوں میں تماشائیوں کے پرتشدد واقعات پر پولیس نے جمعرات کو گرفتاریاں کیں جبکہ فٹ بال حکام نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

جنوبی فرانس میں مونڈپیلیئر کے خلاف بدھ کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے بورڈو کے حامیوں کو لے جانے والی ایک بس پر ہوائی اڈے سے نکلتے ہوئے پتھروں سے حملہ کیا گیا جس سے 16 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

اسی طرح بدھ کو ریمنڈ کوپا سٹیڈیم میں اینگرس اور مارسیلی کے درمیان ایک اور میچ اس وقت رک گیا جب تماشائیوں نے پچ پر حملہ کیا اور فلیئرز پھینکے۔

میچ 0-0 سے ڈرا ہونے پر مارسیلی کلب کے حامیوں کا ایک گروپ سٹیڈیم کے اس حصے کی جانب بڑھا جہاں مخالف ٹیم اینگرس کے حامی موجود تھے۔ تاہم اس موقعے پر سکیورٹی عملے نے صورتحال کو سنبھالا۔

استغاثہ نے بتایا کہ مارسیلی کے دو حامیوں کو ان واقعات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

فرانس کے وزیر تعلیم جین مشیل بلانکر نے، جن کے پاس کھیلوں کی اضافی ذمہ داری بھی ہے ، ان واقعات کو ’ناقابل قبول غنڈہ گردی‘ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے لیگ 1 کے حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلینکر نے ایل سی آئی ٹیلی ویژن کو بتایا، ’ایسے لوگوں پر مستقبل میں سٹیڈیم جانے پر پابندی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین واقعات اس وقت پیش آئے جب پولیس کو ہفتے کے روز لینس اور للی کے درمیان میچ کے پہلے ہاف کے بعد پچ پر تماشائیوں کے حملے کی وجہ سے عارضی طور پر روکنے پر مداخلت کرنا پڑی۔

انگلینڈ، اٹلی اور جرمنی کے برعکس فرانسیسی فٹ بال روایتی طور پر غنڈہ گردی کے مسائل کا شکار نہیں ہوئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال