کراچی: پانچ ہسکی کتوں کی میزبانی میں ڈیڑھ سو کتوں کی پارٹی

 ہسکی اعلیٰ نسل کے کتے ہوتے ہیں جو اکثر ٹھنڈے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ کراچی میں ہسکی کتے رکھنے کا رجحان کافی زور پکڑ رہا ہے مگر ان کتوں کو دھوپ اور گرمی سے بچانے کے لیے انہیں گھروں کے اندر اے سی یا کولر والے کمروں میں رکھا جاتا ہے۔

گذشتہ سال کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رہنے والے پانچ دوستوں نے اپنے پالتو ہسکی کتوں (کتوں کی ایک نسل) کے لیے ملنے جلنے کا ایک گروپ شروع کیا، جو اب تقریباً ڈیڑھ سو کتوں پر مشتمل ہے۔ اس سوشل گروپ کا نام ’دی ڈوگو رینچ‘ ہے۔

 ہسکی اعلیٰ نسل کے کتے ہوتے ہیں جو اکثر ٹھنڈے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ کراچی میں ہسکی کتے رکھنے کا رجحان کافی زور پکڑ رہا ہے مگر ان کتوں کو دھوپ اور گرمی سے بچانے کے لیے انہیں گھروں کے اندر اے سی یا کولر والے کمروں میں رکھا جاتا ہے۔

 قیمتی ہونے کی وجہ سے اکثر یہ کتے اغوا بھی ہوجاتے ہیں۔ ان پانچ دوستوں نے اپنے کتوں کی بحفاظت سیر و تفریح کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع لیکول انسٹی ٹیوٹ کے اندر تقریبات کرنے کے مقام پر اپنے کتوں کے لیے ایک سوشل گروپ شروع کیا۔

گذشتہ سال جب کرونا وبا کے باعث کراچی کے تعلیمی ادارے بند تھے، اس دوران یہ کتے اور ان کے مالکان ہفتے میں دو دن اس سوشل گروپ میں ملتے تھے لیکن جیسے ہی دیگر کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو اس گروپ کے لیے اتوار کا دن مختص کردیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب ہر اتوار کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگ اپنے پالتو کتے اس گروپ میں دوسرے کتوں سے ملانے کے لیے لاتے ہیں اور گویا کتوں کی پارٹی سی ہوجاتی ہے۔

لیکول انسٹی ٹیوٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد احمد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پہلے چند کتوں سے شروع ہونے والا یہ گروپ اب کافی بڑا ہوگیا ہے۔ پہلے یہ پرائیویٹ تھا مگر اب ہم نے اسے عام پبلک کے لیے بھی کھول دیا ہے۔ یہاں نہ صرف لوگ اپنے کتوں کو لے کر آتے ہیں بلکہ کئی فیملیز بھی آتی ہیں جو کتا رکھنے کا ارادہ کر رہی ہوں اور اس حوالے سے ٹریننگ لینا چاہتی ہوں۔‘

محمد احمد نے مزید بتایا کہ کئی ایسے افراد بھی آتے ہیں جنہیں کتوں کا شوق ہے مگر انہیں کتے رکھنے کی اجازت نہیں۔ ’ہم نے دی ڈوگو رینچ سب کے لیے کھولا ہے، جو یہاں آکر کتوں سے ملنا چاہے وہ آسکتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا