سعودی عرب: سفر کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لازم

وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دو خوارکیں نہیں لگوائیں انہیں کسی قسم کی معاشی، تجارتی، ثقافتی، تفریحی، کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ نیا ضابطہ 10 اکتوبر سے نافذالعمل ہو گا اور اس کا اطلاق ثقافتی، سائنسی، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں پر ہو گا(اے ایف پی)

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں فضائی سفر یا دوسرے ذرائع آمد و رفت اختیار کرنے والے افراد کے لیے منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگے ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جمعے کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے یہ نیا ضابطہ 10 اکتوبر سے نافذالعمل ہو گا۔

اس ضابطے کا اطلاق ثقافتی، سائنسی، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں پر ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دو خوارکیں نہیں لگوائیں انہیں کسی قسم کی معاشی، تجارتی، ثقافتی، تفریحی، کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب کہ ایسے افراد کے لیے سرکاری اور نجی املاک میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

جمعے کو سعودی عرب میں کرونا سے مزید تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

جب کہ مزید 48 افراد کی صحت یابی کے بعد اب مملکت میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد پانچ 36 ہزار 226 ہو چکی ہے۔

اب تک سعودی عرب میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار 719 ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت