نیو یارک: خاتون کی بدمعاش سے بال بال بچنے کی سنسنی خیز ویڈیو

اپارٹمنٹ کی عمارت میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نصف شب کے بعد گھر واپس لوٹ رہی تھیں اور سنسنی سے بھر پور یہ لمحات ایک کیمرے کے ذریعے ریکارڈ ہو گئے۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی جاری کردہ ویڈیو کا سکرین گریب

نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ میں اس وقت ڈراؤنی فلم جیسا منظر حقیقی زندگی میں پیش آیا جب ایک خاتون تیزی سے تعاقب کرنے والے شخص سے بچنے کے لیے عجلت میں اپنے فلیٹ کو چابیوں سے کھولنے کے لیے کوشش کر رہی تھیں۔

اپارٹمنٹ کا دروازہ کھلنے اور خاتون کے فلیٹ میں داخل ہونے کے چند لمحوں بعد تعاقب کرنے والا شخص ان کے دروازے پر آن پہنچا تھا۔

اپارٹمنٹ کی عمارت میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نصف شب کے بعد گھر واپس لوٹ رہی تھیں اور سنسنی سے بھر پور یہ لمحات ایک کیمرے کے ذریعے ریکارڈ ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب کرنے والے شخص کی تلاش میں مدد دینے کے والوں کے لیے ساڑھے تین ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 23 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے 50 سالہ خاتون کے برونکس کے علاقے میں واقع اپارٹمنٹ تک خاتون کا پیچھا کر رہا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں تیزی سے داخل ہونے اور دروازہ بند کرنے سے پہلے تعاقب کرنے والے کی طرف دیکھتی ہیں۔

ویڈیو میں تعاقب کرنے والے شخص کو بند دروازے کو کھولنے کی ناکام جدوجہد کے بعد دروازے کی گھنٹی بجاتے اور بظاہر مایوسی کے عالم میں ہوا کو گھونسے مارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد وہ 168 سٹریٹ اور شرمین ایوینیو کے سنگم پر واقع اس اپارٹمنٹ کی عمارت سے نکل جاتا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے کرائم سٹوپرز کا کہنا ہے کہ سیاہ فام اور دراز قد سیاہ فام شخص نے حملے کے وقت نیلی جینز اور سفید ٹینک ٹاپ (بنیان) پہن رکھی تھی جو خاتون کے پیچھے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’چوری کی ایک کوشش میں مطلوب۔۔۔ اس شخص نے خاتون کا تعاقب کیا اور ان کے اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ