امریکی جوہری آبدوز کی جنوبی چین کے سمندر میں ’نامعلوم شے‘ سے ٹکر

جمعرات کو اس آبدوز کو امریکی کے زیر انتظام جزیرے گوام روانہ کر دیا گیا ہے جو شمالی بحرالکاہل میں واقع ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے(اے ایف پی/ فائل فوٹو/ امریکی بحریہ)

جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز کی کسی ’نامعلوم شے‘ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے  11 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے یو ایس این آئی نیوز کو بتایا کہ زیر سمندر ٹکر کا یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔

محکمہ دفاع کے عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں 11 سیلر زخمی بھی ہوئے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں ہیں اور جہاز پر ہی ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

امریکی آبدوز یو ایس ایس کنیٹیکٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے لیکن آبدوز میں نصب جوہری مشینری پلانٹ اور آلات اس ٹکراؤ کے اثرات سے محفوظ رہے ہیں۔

جمعرات کو اس آبدوز کو امریکہ کے زیر انتظام جزیرے گوام روانہ کر دیا گیا ہے جو شمالی بحرالکاہل میں واقع ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل امریکی آبدوز کی ٹکر کا ایک واقعہ سال 2005 میں پیش آیا تھا جس میں ایک ملاح ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ خطہ دو ٹریلین ڈالر کی تجارت کا اہم راستہ ہے اور مختلف ممالک اس سمندر کے کئی حصوں پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔ جن میں سے سب سے اہم ملک چین ہے جو ساؤتھ چائنا سی کے تقریباً 90 فیصد حصے پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا