منشیات کی سمگلنگ کے لیے گھر میں تیار آبدوز

پولیس نے اس نو میٹر طویل آبدوز کو سپین کے جنوبی ساحلی علاقے مالاگا میں یورپی کرائم ایجنسی یوروپول کے تحت پولیس کی جانب سے ایک کثیر الملکی انسداد منشیات آپریشن کے دوران برآمد کیا۔  

منشیات کی سمگلنگ کے لیے پہلی آبدوز 2019 میں یورپی پانیوں میں دریافت ہوئی تھی( اے ایف پی)

ہسپانوی پولیس نے ایک گھر میں تیار کی گئی ’سب میرین‘ یا آبدوز ضبط کی ہے جو دو میٹرک ٹن تک کا وزن اٹھا سکتی ہے۔

پولیس نے اس نو میٹر طویل آبدوز کو سپین کے جنوبی ساحلی علاقے مالاگا میں یورپی کرائم ایجنسی یوروپول کے تحت پولیس کی جانب سے ایک کثیر الملکی انسداد منشیات آپریشن کے دوران برآمد کیا۔  

دس فٹ چوڑائی آبدوز فائبر گلاس اور لکڑی کے پینلز سے تیار کی گئی تھی۔ اسے ہلکا نیلا رنگ دیا گیا تھا اور اسے 200 ہارس پاؤر انجن کے ذریعے اندر سے چلایا جاسکتا تھا۔

ہسپانوی پولیس کے سربراہ رافیل پیریز نے کہا کہ اسے ابھی استعمال میں نہیں لایا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آبدوز کی ساخت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک برفانی تودے کے طرح تھی۔ عملی طور پر ماسوائے اس کے ٹاپ کے یہ سب پانی میں ڈوب جاتی تھی۔ یہ ٹاپ ہی آپ کسی دوسرے بحری جہاز یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیکھ سکتے تھے۔‘

ماضی میں بھی اسی طرح کے بحری جہاز بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں اور خاص طور پر جنوبی اور وسطی امریکہ کے ساحلی پانیوں میں دریافت ہوئے جو شاذ و نادر ہی مکمل طور پر پانی کے اندر ڈوب سکتے تھے۔ یہ پانی میں ڈوبی رہتی ہیں تاکہ دکھائی نہ دیں۔

منشیات کی سمگلنگ کے لیے پہلی آبدوز 2019 میں یورپی پانیوں میں دریافت ہوئی تھی۔

ہسپانیوی پولیس کے مبینہ بین الاقوامی سمگلنگ کے گینگ کے خلاف مختلف مقامات پر اس چھاپے میں سینکڑوں کلو کوکین اور چرس برآمد کی اور 52 افراد کو حراست میں لیا۔

سپین کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کولمبیا، امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ اور پرتگال بھی اس کارروائی میں شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس