سعودی عرب کی کابینہ میں رد وبدل اور نئی تقرریاں

شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

دس جولائی 2017 کی اس تصویر میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں (اے ایف پی فائل/ سعودی رائل پیلیس/بندرالجلود)

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کی شب سعودی کابینہ میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

شاہی فرامین کے مطابق کئی وزیروں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق مملکت میں وزیر صحت کے عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت صحت سے ہٹا کر ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

العریبیہ اردو کے مطابق ایک اور شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان کے رات گئے جاری کردہ فرمان  کے مطابق عبدالعزيز بن عبدالرحمن بن عبدالعزيز العريفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے عہدے سے سبکدوش کر کے کابینہ کی جنرل کونسل سیکرٰٹریٹ میں سینئیر مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت مملکت کے شہروں ينبع، أملج، الوجه اور ضباء میں ترقیاتی کاموں کے لیے مجاز اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا