70 سالہ بھارتی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش پر ڈاکٹر حیران

جیونبن رابڑی کی شادی 25 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور وہ 45 برس سے ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔

70 سالہ جیونبن رابڑی اپنے شوہر کے ہمراہ ، جو ان سے پانچ سال بڑے ہیں(سکرین گریب/ ٹائمز آف انڈیا)

بھارتی ریاست گجرات کے قصبے مورا میں ایک 70 سالہ خاتون جیونبن رابڑی کے ہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے پیر (18 اکتوبر) کو بچے کی پیدائش ہوئی، جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی، جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے بھی تمام کوششیں چھوڑ دی تھیں۔

مصنوعی حمل کاری میں مدد دینے والے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ رابڑی اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھیں، جو ان سے عمر میں پانچ برس بڑے ہیں۔

ڈاکٹر نے دونوں کو بتایا کہ ان کے ہاں اس عمر میں اولاد کا ہونا ممکن نہیں، تاہم رابڑی نے اصرار کیا۔

انہوں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ ان کے خاندان میں کئی لوگوں نے کوشش کی اور ان کے ہاں اولاد بھی ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آخرکار رابڑی کے ہاں بھی مصنوعی حمل کاری کا طریقہ کامیاب رہا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کیس ان کی زندگی کا نادر کیس ہے۔

یاد رہے کہ ایک بھارتی خاتون منجیاما یارامتی نے 2019 میں 74 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

اس طرح وہ دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بن گئی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا