پاکستان اور بھارت کے وہ کھلاڑی جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ میں کون سے کھلاڑی فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ اتوار کو ہونے جا رہا ہے۔

اس مقابلے کے حوالے سے ایک سوال بہت اہم ہے کہ دونوں ٹیموں کے کون سے کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے تین تین کھلاڑیوں کا جائزہ پیش کیا ہے جو اپنی کارکردگی سے کسی بھی وقت فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کی بات کریں تو سٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم یقینی طور پر ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر پاکستانی ٹیم کا انحصار ہو گا۔

بابر کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہو گی۔ بولنگ کے شعبے میں بلاشبہ شاہین شاہ آفریدی فرنٹ لائن پر نظر آتے ہیں۔

بھارت کی بات کریں تو کپتان اور بلے باز وراٹ کوہلی تمام شائقین کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوہلی کے علاوہ بلے باز روہت شرما بھارتی ٹیم کی طویل بیٹنگ لائن اپ میں ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنے شاندار یارکرز کی بدولت بھارت کو کئی میچز میں فتح دلوانے والے جسپریت بمراہ بھارتی بولنگ اٹیک میں مرکزی مقام رکھتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ میچ کے دن ان کھلاڑیوں میں سے کون اپنی اپنی ٹیموں کی فتح یا شکست میں کوئی کردار ادا کرتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ