مائیکروسافٹ اپنے ایکس باکس کی گیمنگ کنسول سروسز اور ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ ویئر ’ٹیمز‘ میں میٹاورس فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔
مائیکروسافٹ کا یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے لایا ہے جب چند روز پہلے ہی فیس بک نے صارفین کو ورچوئل رئیلٹی ماحول فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ اپنے برانڈ کو ’میٹا‘ کا نام دیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیا نیڈیلا نے ایک ٹویٹ میں بتایا:’میٹاورس ہمیں کمپیوٹنگ کو حقیقی دنیا میں لے جانے اور حقیقی دنیا کو کمپیوٹنگ میں لے جانے کے قابل بناتا ہے۔ اس کا مقصد کسی بھی ڈیجیٹل سپیس میں حقیقی موجودگی لانا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اس کے ذریعے انسانیت کو بھی اپنے ساتھ لانے کے قابل ہو گئے ہیں اور اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ ہم اس (ڈیجیٹل) دنیا میں کس طرح رہنا چاہتے ہیں۔‘
ٹیمز اپ ڈیٹ کو، جسے ’میش‘ (Mesh) کا نام دیا گیا ہے، 2022 میں متعارف کیے جانے کی توقع ہے جو صارفین کو ذاتی نوعیت کے ڈیجیٹل اوتار اور ورچوئل سپیس فراہم کرے گا جہاں وہ میٹاورس میں مل سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے سربراہ نے کہا کہ میش کے ساتھ لوگ ملاقاتوں کے دوران صرف کیمروں کی طرف نہیں دیکھ رہے ہوں گے بلکہ ورچوئل طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں موجود ہوں گے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ میٹاورس میں ’کسی بھی ڈیوائس کے ساتھ داخل ہوا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت بھی نہیں۔‘
کمپنی نے مزید کہا کہ تنظیموں کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل سپیس کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بنانا پڑے گا۔
The metaverse is here, and it’s not only transforming how we see the world but how we participate in it – from the factory floor to the meeting room. Take a look. pic.twitter.com/h5tsdYMXRD
— Satya Nadella (@satyanadella) November 2, 2021
کمپنی کی نئی Dynamics 365 Connected Spaces، جس کو دسمبر 2021 کے اوائل میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، کمپنیوں کو میٹاورس اور AI ٹیک کو اپنے کاروبار کے ساتھ جوڑنے کی اجازت دیں گی۔
اس کے علاوہ یہ تنظیموں کو اجازت دے سکتی ہیں کہ وہ ’کام کے ہائبرڈ ماحول‘ میں کیمروں کے ڈیٹا کو ریٹیل سٹور سے فیکٹری فلور تک میں استعمال کرنے کے لیے جوڑ سکتی ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ وہ اپنی ایکس باکس گیمنگ کنسول سروسز کو میٹاورس میں ضم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔
تاہم اس نے اعلان نہیں کیا کہ گیمنگ لائنز میں ان تبدیلیوں کو کب نافذ کیا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ستیا نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ ’آپ ہم سے گیمنگ میں اس کام کی بالکل توقع کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’اگر آپ Halo کو ایک کھیل کے طور پر لیتے ہیں تو یہ ایک میٹاورس ہے۔ مائن کرافٹ ایک میٹاورس ہے اور اسی طرح فلائٹ سم بھی۔
’کچھ معنوں میں یہ گیمز آج ٹو ڈی ہیں اور سوال یہ ہے کہ کیا اب آپ اسے مکمل تھری ڈی دنیا میں لے جا سکتے ہیں تو اس کا جواب ہے کہ ہم ایسا کرنے کا بالکل ارادہ رکھتے ہیں۔‘
مائیکروسافٹ حالیہ ہفتوں میں واحد ٹیک کمپنی نہیں جس نے اپنے صارفین کو میٹاورس میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔
پچھلے ہفتے فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ میٹا کے طور پر دوبارہ برانڈنگ کر رہا ہے، مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ ورچوئل اسپیسز تیار کرنے کے لیے جو اس کے پلیٹ فارم کے صارفین ہینگ آؤٹ، کام کرنے اور کھیلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس موبائل انٹرنیٹ کا ’جانشین‘ ہوگا اور ایک ایسی جگہ ہوگی جہاں لوگ بات چیت، کام اور تخلیق کرسکیں گے۔
© The Independent