’کرپیا دھیان دیں دبئی سے ممبئی فلائٹ اڑان کے لیے تیار ہے‘

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں اگر مگر کی بحث ختم ہو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے بھارت کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

میچ کا فاتح نیوزی لینڈ (تصویر: اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں اگر مگر کی بحث ختم ہو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے بھارت کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

افغانستان نے آج اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 125 رنز کا آسان ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور کی پہلی بال پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں پر ہاتھ صاف کیا۔  ٹم ساؤتھی  نے دو، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک،  ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس گروپ میں پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔

گروپ ون میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امید افغانستان سے لگائے بیٹھے تھے۔

بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی آج کے میچ پر نظریں جمائے بیٹھی تھی اور افغانستان کی جیت کے لیے دعا گو تھی لیکن نتیجہ ان کے حق میں نہیں آیا۔۔

دنیائے کرکٹ کی سب سے طاقتور سمجھے جانے والی بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر نکلنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے جہاں لوگ بھارت کی اس حالت زار سے خوب لطف اندوز ہو رہے۔

میر معاویہ نامی صارف نے افغانستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا: ’کرپیا دھیان دیں: ایئر انڈیا کی فلائیٹ دبئی سے ممبئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ تمام یاتریوں سے بِنتی ہے کہ رونا دھونا بند کر کے ویمان پر پدھاریں، دھنے واد۔‘

معروف صحافی وجاہت کاظمی نے ممیم شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’جی ٹیم انڈیا، یہ راستہ ممبئی ایئر پورٹ کو جاتا ہے۔ گھر روانگی میں محفوظ سفر ہو۔ گڈ بائے۔‘


کرکٹ ہومر نامی صارف نے راشد خان اور کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’پھر آئی پی ایل میں ملتے ہیں۔‘


راحیل بھٹ نے راشد خان کی ایک تصویر پر لکھا: ’اپنا میچ خود جیتو۔‘

قبل ازیں میچ شروع ہونے کے بعد معروف آسٹریلین صحافی ڈینس نے ٹویٹ میں لکھا: ’افغانستان کا ٹاس جیت کر بھارت کو (ٹورنامنٹ سے) باہر کرنے کا فیصلہ۔‘

یاسر عرفات نامی ایک ٹوئٹر صارف نے میم شیئر کرتے ’دیو داس‘ فلم کے ایک ڈائیلاگ کو موڈیفائی کرتے ہوئے لکھا: ’پہنچا دے رے دیوا۔‘

نتاشا نامی صارف نے اکشے کمار کو افغان ٹیم کے کپتان کے روپ میں دکھاتے ہوئے لکھا: محمد نبی بھارت کو ایسے امید دلاتے ہوئے۔‘

اے کیو نامی صارف نے شہرہ آفاق بالی وڈ فلم ’لگان‘ کی ایک تصویر کے ساتھ میم شیئر کیا جس میں عامر خان کہتے ہیں ’ہماری اجت (عزت) اب تورے ہاتھ میں ہے کچرا۔‘ 

ایک بھارتی صارف نے تمل فلم کا میم شیئر کرتے ہوئے ’افغان ماتا کی جے‘ کا نعرہ تک لگا ڈالا۔

افغانستان کی پہلی تین وکٹیں گرنے کے بعد سیدہ ترمزی نامی صارف نے ایک میم شیئر کیا جس پر بھارتیوں کی جانب سے لکھا تھا: ’چوٹ لگتی اسے، پھر کیوں محسوس مجھے ہو رہا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل