بٹ کوائن کے لیے حالیہ دنوں میں صرف ایک ہی چیز مستقل رہی ہے اور وہ ہے اس کی قدر میں زوال در زوال اور اس میں تیزی سے اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
معیشت سے متعلق خبروں کے ادارے بلومبرگ کے مطابق فیڈرل ریزرو کے مارکیٹ کو متحرک رکھنے سے دستبرداری کے ارادے کے بعد دنیا بھر میں خطرے سے دوچار اثاثوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بٹ کوائن کی قدر میں جو سب سے بڑا ڈیجیٹل اثاثہ ہے جمعہ کو 12 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے اور جولائی کے بعد سے اپنی کم ترین سطح یعنی 36 ہزار ڈالرز سے نیچے آگیا ہے۔
نومبر 2021 میں اپنے عروج کے بعد سے اس کی قدر میں 45 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کو اگر اس سے زیادہ نہیں تو اتنا ہی نقصان ضرور پہنچا ہے اور ’ایتھر‘ اور ’میم‘ جیسے سکے اسی طرح کی گراوٹ کا شکار ہیں۔
نومبر 2021 کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر میں زوال نے مارکیٹ میں اس کی قیمت سے 600 ارب ڈالرز سے زیادہ کا صفایا کر دیا ہے اور مجموعی کرپٹو مارکیٹ میں ایک کھرب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔
جبکہ بٹ کوائن اور مجموعی مارکیٹ دونوں میں ڈراڈاؤن کی شرح میں بھی خاصی کمی آئی ہے۔ بیسپوک انویسٹمنٹ گروپ کے مطابق یہ دونوں کے لیے ڈالر کے لحاظ سے اب تک کی دوسری سب سے بڑی کمی ہے۔
بیسپوک کے تجزیہ کاروں نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ ’بلاشبہ کرپٹو کو تاریخی لحاظ سے قدرتی طور پر زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا ہے اور اس کے پیش نظر اس قسم کے ’سیل آف‘ کا خطرہ رہتا ہے لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ مارکیٹ کیپس کتنے وسیع ہوگئے ہیں، اتار چڑھاؤ کے بارے میں ڈالرز کی خام اصطلاح کے ساتھ ساتھ شرح کے لحاظ سے بھی سوچا جا سکتا ہے۔‘
کرپٹو کرنسیز اور اسٹاکس دونوں کو ہلا دینے والے فیڈ کے ارادوں کے ساتھ، ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا میں ایک خیال غالب آیا ہے اور وہ یہ کہ ’کرپٹوس تقریباً بالکل اسی طرح ہوگئے ہیں جیسے ایکوٹیز ہوتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انسٹیٹیوشنل کرپٹو-پلیٹ فارم ایف آر این ٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی سٹیفانے وہلیٹ کا کہنا ہے کہ ’کرپٹو اسی قسم کی حرکیات پر ردعمل ظاہر کر رہا ہے جو عالمی سطح پر خطرے کا شکار اثاثے کرتے ہیں۔‘
مائیکرو سٹریٹیجی انکارپوریٹڈ 18 فیصد گر گیا جبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کہا کہ کمپنی بٹ کوائن کے غیر فطری اتار چڑھاؤ کو غیر سرکاری اکاؤنٹنگ کے اقدامات سے نہیں روک سکتی اور وہ یہ بات سرمایہ کاروں کو بتاتی بھی ہے۔
انٹرپرائز سافٹ ویئر کمپنی کے بٹ کوائن کے ڈھیر نے موثر طریقے سے اپنے حصص کو ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک پراکسی بنا دیا ہے۔
اس دوران بائیڈن انتظامیہ اگلے مہینے جلد ہی ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے حکومتی سطح پر ایک ابتدائی حکمت عملی جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنسیز کو ان خطرات اور مواقع کا اندازہ لگانے کے لیے کام کرنا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سپین کی سٹاک مارکیٹ کے سپروائزر کا کہنا ہے کہ ’ملک میں کرپٹو کرنسی کے اشتہارات سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کار اس کے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہے۔‘
غیر منظم کریپٹو کرنسیوں جیسے کہ بٹ کوائن کی تشہیر میں اضافہ ہوا ہے جو کہ خاص طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذریعے کرائی جاتی ہے۔ اسی چیز نے بعد دنیا بھر کے ریگولیٹرز کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔