ڈرامہ ارطغرل کے ’ارتک بے‘ انتقال کر گئے

مشہور ترک فنکار ایبرک پیکان طویل عرصے تک پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 51 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایبرک پیکان نے کچھ مہینے قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا(ایبرک پیکان/ انسٹاگرام)

مشہور ترک فنکار ایبرک پیکان طویل عرصے تک پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 51 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پیکان نے مشہور تاریخی ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں ارتک بے نامی کردار ادا کیا تھا۔

پیکان کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میرسی میں منگل کو ادا کی جائیں گی۔

ویب سائٹ اوئے ہوئے کے مطابق ان کے انتقال پر ڈرامہ ارطغرل کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداگ اور ساتھی فنکاروں نے خراج تحسین پیش کیا۔

ڈرامے میں ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی فنکارہ ارسا بیلجک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ انتہائی سادہ انسان تھے۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب کسی نے ان سے پوچھا کہ ان کی ڈریم جاب کیا تھی تو انہوں نے جواب دیا ’میں ہمیشہ سے ٹرک ڈرائیور بننا چاہتا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیال رہے کہ پیکان نے کچھ مہینے قبل ڈرامے کے دوسرے فنکاروں کے ہمراہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے فیچر فلم ’ہیئر‘ میں اداکاری پر 2010 میں متعدد قومی اور عالمی ایوارڈز جیتے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی