یو اے ای کا دورہ امن کی بڑی علامت: اسرائیلی صدر

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں وہ میزبان ملک کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ اپنے پہلے دورے پر اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات کے قیام کے بعد یہ کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار کا تازہ ترین سفارتی دورہ ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خاتون اول بھی اسرائیلی صدر کے ہمراہ ہیں۔

اسرائیلی صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے مطابق وہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسرائیلی صدر نے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ٹوئٹر پر کہا: ’میں اپنی اہلیہ میخال کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے پرواز لے رہا ہوں۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی سب سے بڑی علامت ہے۔‘

اسرائیلی صدارتی  آفس نے مزید بتایا کہ ہرزوگ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملیں گے جبکہ وہ دبئی میں ایکسپو 2020 بھی دیکھیں گے۔

اسرائیلی صدر کا دورہ امیر خلیجی ملک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے تقریباً 16 ماہ بعد ہورہا ہے۔

مصر اور اردن کے بعد یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات والا تیسرا عرب ملک ہے۔

اسرائیل میں اماراتی سفیر محمد الخاجہ کا ہفتے کو ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  اسرائیلی صدر کا دورہ نو جنوری کو طے تھا لیکن کووڈ 19 کی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

امارات کے سفیر نے مزید کہا کہ ’ہم اس تاریخی دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کی بدولت دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا کیونکہ ہم نے مستبقل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کا عزم رکھا ہے۔‘

یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا 2020 میں ہونے والا معاہدہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے ان معاہدوں کا حصہ تھا جسے ابراہام معاہدوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ معاہدے فلسطینیوں کی ناراضی کا سبب بنے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف عرب لیگ کے دہائیوں تک جاری رہنے والے اتفاق رائے کے نتیجے میں یہ معاہدے ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حتیٰ کہ اسرائیل نے اس امن معاہدے پر دستخط کر دیے جس سے فلسطینی ریاست قائم ہو گئی جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظہبی پہنچنے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔

قبل ازیں ہرزوک کا کہنا تھا کہ’میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی ذاتی دعوت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کروں گا۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے حوصلہ اور دلیرانہ قیادت پر ان کا شکرگزار ہوں جس کی بدولت اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی راہ ہموار ہوئی اور پورے خطے کو پیغام گیا کہ علاقے کے لوگوں کے صرف امن ہی متبادل راستہ ہے۔‘

صدر ہرزوگ علاقے کے تجارتی اور سیاحتی مرکز متحدہ عرب امارات میں مقیم یہودی برداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا