سابق مس امریکہ کی عمارت سے کود کر خودکشی

2019 کا مقابلہ حسن جیتنے والی چیسلی کرسٹ کا اپارٹمنٹ مین ہٹن میں 60 منزلہ اورین بلڈنگ کی نویں منزل پر تھا، جو اتوار کی صبح نیچے گلی میں مردہ پائی گئیں۔

30 سالہ چیسلی کرسٹ ایک وکیل تھیں جنہوں نے ایکسٹرا ٹی وی شو کے لیے بطور رپورٹر بھی کام کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

نیویارک شہر کی بلند و بالا عمارت کے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی ایک خاتون کی شناخت سابق مس امریکہ چیسلی کرسٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

2019  کا مقابلہ حسن جیتنے والی چیسلی کرسٹ کا اپارٹمنٹ مین ہٹن میں 60 منزلہ اورین بلڈنگ کی نویں منزل پر تھا، جو اتوار کی صبح نیچے گلی میں مردہ پائی گئیں۔

ذرائع نے دی نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ صبح سات بجے کے بعد 30 سالہ چیسلی کرسٹ کو عمارت کی 29 ویں منزل کی چھت پر دیکھا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا:’ہم اپنی پیاری چیسلی کے انتقال کے دکھ اور غم میں شریک ہیں۔‘

مزید کہا گیا:’ ان کی عظیم روشنی نے دنیا بھر میں لوگوں کو ان کی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا۔ وہ پروا کرتی تھیں، وہ محبت کرتی تھیں، وہ ہنستی تھیں اور وہ چمکتی تھیں۔‘

’چیسلی نے محبت کو اپنایا اور سماجی انصاف کے لیے لڑنے والی وکیل کے طور پر، مس امریکہ کے طور پر اور ایک میزبان کے طور پر اپنے کام کے ذریعے دوسروں کی خدمت کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا: ’لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کی حیثیت سے ہم جانتے ہیں کہ ان کا اثر زندہ رہے گا۔‘

سابق مس نارتھ کیرولینا ایک وکیل تھیں جنہوں نے ایکسٹرا ٹی وی شو کے لیے بطور رپورٹر بھی کام کیا تھا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا: ’ہمارے دل شکستہ ہیں۔‘

مزید کہا گیا: ’چیسلی صرف ہمارے شو کا ایک اہم حصہ نہیں تھیں۔ وہ ہمارے اضافی خاندان کا ایک پیارا حصہ تھیں اور انہوں نے پورے عملے کو متاثر کیا۔ ان کے تمام اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہم گہری تعزیت کرتے ہیں۔‘

اپنی موت سے چند گھنٹے قبل چیسلی کرسٹ نے انسٹاگرام پر لکھا تھا: ’میری دعا ہے یہ دن آپ کے لیے آرام اور امن لائے۔‘

نیویارک پوسٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اپنی جان کیوں لی ہے۔

چیسلی کرسٹ نے 2019 میں عالمی ذہنی صحت کے دن کے لیے فیس بک پر بات کی تھی اور تناؤ سے نمٹنے کے لیے اپنے معمولات کو بیان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا:’ میں اپنی ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے بہت کچھ کرتی ہوں اور سب سے اہم کام جو میں نے کیا وہ ایک کاؤنسلر سے بات کرنا ہے۔ ان سے بات کرنا واقعی آسان ہے۔‘

’وہ مجھے بہت اچھی حکمت عملی دیتی ہیں، خاص طور پر اگر میں غمگین ہوں یا خوش ہوں یا آنے والے مہینے میں میری مصروفیات زیادہ ہوں۔‘

چیسلی نے لکھا تھا: ’جب میں اپنی کاؤنسلر سے بات نہیں کر رہی ہوتی تو میں ہر ایک دن کے اختتام پر صرف دباؤ کم کرنے کے لیے وقت گزارتی ہوں۔ میں اپنا فون بند کر دیتی ہوں، میں پیغامات کا جواب نہیں دیتی۔ میں صرف بیٹھ کر اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھتی ہوں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ