’ہائے بے بی‘: رپورٹر کی والدہ کی ریکارڈنگ میں سرپرائز انٹری

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک مقامی چینل سے منسلک رپورٹر مائلز ہیرس ایک مصروف شاہراہ پر نشریات کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان کی والدہ کار چلاتے ہوئے کیمرے کے سامنے آگئیں۔

جمعرات کو ہیریس نے ’گڈ مارننگ امریکہ‘ پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس وائرل ویڈیو کی پردے کے پیچھے کی کہانی بیان کی(تصویر: مائلز ہیرس انسٹاگرام)

والدین ہمیشہ اپنے بچوں کو ’شرمندہ‘ کرنے کا موقع تلاش کر ہی لیتے ہیں، چاہے وہ لائیو ٹیلی ویژن پر ہی کیوں نہ ہو۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جب ایک ٹی وی رپورٹر کی والدہ نے لائیو براڈ کاسٹ کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے اپنے بیٹے کے پروگرام میں ’سرپرائز انٹری‘ کی۔

مائلز ہیرس WSYX ABC 6 نامی نشریاتی ادارے میں بطور ملٹی میڈیا صحافی کام کرتے ہیں، جو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کا ایک مقامی ٹیلی ویژن سٹیشن ہے۔

ہیرس ایک مصروف شاہراہ پر نشریات کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک کار کو پہچان لیا۔ انہوں نے اپنے ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے کیمرے کے سامنے کہا: ’یہ میری والدہ ہیں، ذرا ٹھہریں۔‘

اس کے بعد ایک سیاہ رنگ کی کار ٹی وی فریم پر ظاہر ہوئی، جس کی کھڑکی کا شیشہ نیچے تھا اور ہیرس کی والدہ ڈرائیور سیٹ پر بیٹھے ہوئے چلائیں: ’ہائے بے بی،‘ اس پر کیمرے کے پیچھے موجود شخص کے ہنسنے کی آواز آئی۔

ہیرس نے اپنی والدہ سے مذاق کرتے ہوئے کہا: ’میں ابھی کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور آپ مجھے فون پر کال کر رہی تھیں۔‘

پھر انہوں نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھی کارکنوں سے ملواتے ہوئے کہا: ’یہ ڈیانجیلو ہیں، آپ انہیں ہیلو کہہ سکتے ہیں۔‘

رپورٹر کی والدہ نے اپنی کار سے ہاتھ ہلایا۔ پھر آواز آئی ’ہیلو، ڈیانجیلو!‘

اس کے بعد ہیرس نے کہا: ’ٹریفک نہ روکیں کیونکہ آپ کے پیچھے کاروں کی لائن لگ گئی ہے۔‘

جیسے ہی ان کی والدہ وہاں سے جانے لگیں تو انہوں نے اپنے بیٹے اور کیمرے کی جانب بوسے کا اشارہ کیا۔

ہیرس نے کلپ ختم ہونے سے پہلے کیمرہ پرسن سے پوچھا: ’کیا آپ نے اسے ریکارڈ کیا ہے؟‘

بعدازاں ہیرس نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی جہاں یہ سات لاکھ سے زیادہ ویوز کے ساتھ فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹر نے انسٹاگرام کیپشن میں اپنی ماں کو ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے لکھا: ’مثالی سینڈی کی طرح، جی ہاں مثالی سینڈی۔ ساتھی کیمرہ مین کا بھی شکریہ جنہوں نے اسے ریکارڈ کرنا جاری رکھا۔‘

ٹوئٹر پر صارفین نے اپنی ماؤں کے ساتھ ایسے ہی شرمندہ کر دینے والے لمحات شیئر کیے۔

ایک شخص نے ٹویٹ کیا: ’یہ میں ہوں جب میں نے انسٹاگرام پر اپنے کاروبار کے بارے میں پوسٹ کیا تو میری ماں اور آنٹی نے اس پوسٹ پر لکھا: ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں میرے بچے۔‘ میں ایک کاروبار چلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا: ’بطور ایک ماں مجھے یہ پسند آیا۔‘

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا: ’مائلز اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی ساری زندگی اس پر قائم رہیں۔ ماں جیسا کوئی نہیں ہے۔ کوئی نہیں۔ مجھے اپنی ماں کی یاد آتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آپ کے پاس اب بھی ماں ہے۔ اس لمحے کی قدر کریں۔‘

جمعرات کو ہیرس نے ’گڈ مارننگ امریکہ‘ پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس وائرل ویڈیو کی پردے کے پیچھے کی کہانی بیان کی۔

گو کہ ہیرس کو اپنی والدہ کی اس بات پر مکمل یقین نہیں آیا جب انہوں نے کہا کہ یہ سب محض اتفاق تھا لیکن انہوں نے ان کی بات تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہیرس نے کہا: ’وہ کسی کام کے لیے باہر جا رہی تھیں جب انہوں نے ہماری ٹی وی کے لوگو والی کاروں کو دیکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا بیٹا ہو سکتا ہے۔ آئیے آگے بڑھیں اور ایک نظر ڈالیں اور دیکھیں کیا یہ وہی ہے اور اگلی بات آپ جانتے ہیں۔ ویڈیو باقی کہانی خود بتاتی ہے۔‘

ہیرس کو اپنی والدہ کی جانب سے ملنے والا یہ واحد ’سرپرائز‘ نہیں تھا۔

اس کے بعد وہ ’گڈ مارننگ امریکہ‘ کے براہ راست انٹرویو کے دوران اپنی مشہور لائن، ’ہیلو بے بی!‘ کے ساتھ آن پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کے بارے میں کچھ اچھے الفاظ بیان کیے۔

انہوں نے کہا: ’وہ (ہیرس) میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔‘

دی انڈپینڈنٹ نے مائلز ہیرس سے اس بارے میں بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی