او آئی سی اجلاس میں بھارتی میزائل کا ذکر ہوگا: پاکستانی مندوب

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسلام آباد میں مستقل پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی حدود میں حادثاتی طورپر داخل ہونے والے بھارتی سپر سونک میزائل کا ذکر بھی ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان احمد شیخ نے انڈپینڈنٹ اردو کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ تنظیم کے اجلاس میں حادثاتی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والی بھارتی میزائل کا ذکر بھی ہوگا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے جب ان سے پوچھا کہ کیا پاکستان چاہے گا کہ بھارتی میزائل کے پاکستان میں حادثاتی طور پر داخل ہونے کی او آئی سی اجلاس میں مذمت کی جائے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’جنوبی ایشیا کے علاقے کا اہم ترین واقعہ ہے۔‘

رضوان سعید کا مزید کہنا تھا کہ ’او آئی سی کی ہر سال ہونے والی قرار دادوں میں سے ایک کا موضوع ہی پاک بھارت امن عمل ہے۔ بھارت اور پاکستان کے مابین امن ہمیشہ سے او آئی سی کے پیش نظر رہا ہے۔‘

رضوان سعید نے بتایا کہ ’اس مرتبہ بھی پاکستان بھارت کے درمیان امن سے متعلق قرار داد ایجنڈے پر موجود ہے اس لیے توقع کی جا سکتی ہے کہ اس قرار داد کے ضمن میں یہ معاملہ بھی یقیناً زیر غور آئے اور شریک وزرائے خارجہ کی توجہ اس اہم ترین واقعے کی طرف دلائی جائے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 22، 23 اور 24 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کے مرکزی خیال پر بات کرتے ہوئے رضوان سعید کا کہنا تھا کہ ’او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہر مرتبہ کوئی خاص موضوع ہوتا ہے۔ پاکستان نے اپنی چیئرمین شپ کے دوران جو موضوع دیا ہے وہ ہے شراکت داری ایک اتحاد کے لیے، انصاف کے لیے اور ترقی کے لیے۔‘

رضوان سعید نے پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاس آج (منگل) کی تعداد کے مطابق 48 او آئی سی ممبر ممالک وزرا کی سطح پر جلاس میں شرکت کریں گے۔‘

رضوان سعید نے بتایا کہ ’عمومی طور پر اگر کسی ممبر ملک کے وزیر خارجہ مصروف ہوں تو وہ ملک کسی دوسرے وزیر کو نامزد کر دیتے ہیں۔‘

رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ ’ایک محتاط اندازے کے مطابق 48 ممالک میں سے 30 کے قریب ممالک وزرائے خارجہ کی سطح پر شرکت کریں گے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان