پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں اپنے اہداف حاصل کیے: وزیراعظم

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کا بین الاقوامی امیج نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے، اس کی عکاسی (او آئی سی) کانفرنس میں بھی ہوئی جس میں بھرپور شرکت کی گئی نیز پاکستان کے مؤقف کی وسیع پیمانے پر حمایت کی گئی۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد، پاکستان میں، افغانستان کی صورت حال پر تنظیم تعاون اسلامی  (OIC) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں (تصویر: روئٹرز)

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وزارت خارجہ کے سینئیر حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کو اب عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ کانفرنس مختصر نوٹس پر منعقد ہوئی لیکن ان کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کا بین الاقوامی امیج نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کی عکاسی (او آئی سی) کانفرنس میں بھی ہوئی جس میں بھرپور شرکت کی گئی۔‘ پاکستان کے مؤقف کی وسیع پیمانے پر حمایت کی گئی۔ عمران خان نے مسلم دنیا کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا: ’ہم نے کانفرنس کا مقصد حاصل کر لیا ہے۔‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت عالمی برادری پر زور دے رہی ہے کہ وہ طالبان اور افغانستان کے لوگوں کے درمیان فرق کریں، اور انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار ان کا نقطہ نظر اپنایا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلے اپنی خارجہ پالیسی کو اپنے قومی مفاد کے خلاف بنایا اور اس کے رہنماؤں نے غیر ملکی امداد حاصل کرنے کے لیے ملک کی ساکھ کو داغدار کیا۔ خاص طور پر انہوں نے امریکہ کی زیر قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے پاکستان کے فیصلے کا تذکرہ کیا جسے انہوں نے ’خود سے لگایا ہوا زخم‘ قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ او آئی سی کی اگلی کانفرنس پچھلی کانفرنس سے بہتر ہوگی۔ او آئی سی اگلی کانفرنس بھی پاکستان میں مارچ 2022 میں منعقد ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان