بھارت: ایک شادی جو ’خونی منظر‘ میں تبدیل ہو گئی

پولیس نے بتایا کہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں شادی کی تقریب میں چار مہمان شراب کے نشے میں دھت ہو گئے اور موسیقاروں سمیت دوسرے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آئے۔

پولیس کو تاحال ان چار مشتبہ افراد کی تلاش ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے والی ایک شادی کی تقریبات جرم کے خونی منظر میں تبدیل ہو گئیں جب نشے میں دھت مہمانوں نے دولہا کے دوست اور دلہن کے بھائی کو چاقو مار دیا۔ یہ سب شادی کے مقام پر بجنے والی موسیقی پر ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں شادی کی تقریب میں چار مہمان شراب کے نشے میں دھت ہو گئے اور موسیقاروں سمیت دوسرے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آئے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق جب میزبانوں نے ناگپور کے کپل نگر علاقے میں شادی والی جگہ پر موسیقی بند کرنے کا فیصلہ کیا تو چاروں افراد نے مزید مداخلت کی اور جھگڑے میں دو افراد کو چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ چاقو لگنے سے زخمی ہونے والے شادی میں مہمان کی حیثیت سے شریک دولہا کے دوست اور دلہن کے بھائی تھے۔

افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’شادی ہفتے کو ہوئی اور اگلے دن دولہا کے گھر کے قریب استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔‘

پولیس افسر نے مزید کہا: ’موسیقی بند کر دی گئی تھی کیوں کہ چاروں نے نشے میں ہنگامہ کرنا شروع کر دیا تھا۔‘ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے زخموں کا علاج کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیکن واقعے میں ملوث ان چاروں کی شناخت اور انہیں حراست میں لینے کے لیے تفتیش جاری ہے جن پر اقدام قتل کا الزام ہے۔

پہلی بار ایسا نہیں ہوا جب بھارت میں ہونے والی کسی شادی کی تقریب میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہو۔

دسمبر 2020 میں ایک اور واقعے میں ایک دولہے کو شادی کے چند گھنٹے بعد اس کے دوستوں نے چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا کیوںکہ دولہے نے موج مستی جاری رکھنے کے لیے دوستوں کو مزید شراب فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلعے علی گڑھ کے پالی مکم پور گاؤں میں پیش آیا تھا۔ ببلو نامی 28 سالہ دولہا شادی کے فوراً بعد دوستوں سے ملنے گیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا