روم میں شادی کریں اور دو ہزار یوروز پائیں

اطالوی حکومت کی یہ پیشکش مقامی اور غیر ملکی جوڑوں کے لیے ہے۔

گرانٹ میں ہنی مون کے اخراجات، فوٹو گرافی اور شادی کی تفریح کی خدمات بھی شامل ہو سکتی ہے (پکسا بے)

اطالوی حکومت نے عوام کو شادی کرنے کے لیے دو ہزار یوروز گرانٹ کی پیشکش کی ہے تاکہ کرونا وبا کے بعد شادی سے جڑے شعبوں کے کاروبار کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ پیشکش اٹلی کے وسطی خطے لازیو کے لوگوں کو دی گئی ہے۔ اس خطے میں ملک کا دارالحکومت روم شامل بھی ہےاور یہ اٹلی کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔

’لازو ودھ لوو‘ نامی سکیم کے لیے ایک کروڑ یوروز مختص کیے گئے ہیں تاکہ اطالوی اور غیر ملکی جوڑوں کو دو ہزار یوروز تک کا ریفنڈ ادا کیا جاسکے تاکہ وہ شادی کے دن کے لیے مقامی کیٹررز، پھول فروشوں، ویڈنگ پلینرز اور ایونٹس کا انتظام کرنے والی کمپنیوں کی خدمات حاصل کر سکیں یا شادی سے متعلقہ مصنوعات خرید سکیں۔

یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان ہونے والی تمام شادیاں اور سول یونینز گرانٹ کے لیے اہل ہوں گی۔

گرانٹ میں ہنی مون کے اخراجات، فوٹو گرافی اور شادی کی تفریح کی خدمات بھی شامل ہو سکتی ہے۔

خطے کی آفیشل ویب سائٹ میں کہا گیا کہ حکومت کو امید ہے کہ گرانٹس سے علاقے میں کاروبار بڑھے گا اور مقامی دکان داروں کو کووڈ 19 کے معاشی اثرات سے باہر آنے میں مدد ملے گی۔

اٹلی میں کرونا سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور یہ سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا۔

ستمبر 2020 میں اٹلی کی تقریبات اور شادی کی کمپنیوں بزنس لابی کانفنڈسٹریا نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اُس سال اٹلی میں شیڈول 85 فیصد شادیاں کرونا وبا کے باعث روک دی گئی تھیں۔

مزید برآں لابی نے اندازہ لگایا کہ بین الاقوامی جوڑوں کی طرف سے اٹلی میں شادی کے نو ہزار ایونٹس ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

علاقائی حکومت کی پیشکش حاصل کرنے والے جوڑے کو زیادہ سے زیادہ پانچ رسیدوں کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ درخواستیں 31 جنوری، 2023 تک یا فنڈز ختم ہونے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

لازیو کے صدر نکولا زنگریٹی نے دی گارجین کو بتایا کہ ’اس سکیم کی ضرورت ایک ایسے شعبے کی مدد کے لیے ہے جو معاشی بحران سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’ہم نے سیاحت کے شعبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم سرمایہ کاری کی ہے جس کا مقصد اپنے علاقے پر فخر اور اس کے ہر حصے کو فروغ دینے کے قابل بنانا ہے کیوں کہ یہاں کے مقامات اپنے بے مثال ثقافتی ورثے کی بدولت دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت اور دلکش مقامات میں شامل ہیں۔‘

یہ خطہ شہری اور دور دراز علاقوں میں شادی کے مقامات کے لیے مشہور ہے۔ اسی خطے میں ملک کا دارالحکومت اور اٹلی کے کچھ مشہور مقامات واقع ہیں جس میں سپینش سٹیپس، کولزیم اور ٹریوی فاؤنٹین شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ