شادی شدہ مردوں کو مشورے دینے والے تنقید کی زد میں

ٹوئٹر پر جارج نامی صارف نے شادی شدہ مردوں کے لیے مشوروں کا ایک تھریڈ لکھا تو وہ وائرل ہوگیا۔

جارج نے لکھا کہ وہ 23 سال سے شادی شدہ ہیں اور وہ مشورے شئیر کرنا چاہتے ہیں جو وہ خود کو دیتے (پیکسابے)

شادی کے بارے میں ٹوئٹر پر مشورے دینے والے ایک شخص کو ٹویٹ وائرل ہوجانے کے بعد آن لائن تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر جارج کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے کسی جوڑے کی شادی کے دن کی سٹاک فوٹو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ان کہ شادی کو 23 سال ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’یہ وہ مشورے ہیں جو میں خود کو دیتا اگر میں واپس جا سکتا۔‘

اپنے مشوروں میں جارج نے شادی شدہ جوڑوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ ’خطرے مول لینے والے‘ بنیں، ’کبھی ڈیٹنگ نہ چھوڑیں‘، ’حساب کتاب نہ رکھیں‘ اور فحش فلمیں مت دیکھیں۔‘

صرف خواتین سے تعلق قائم کرنے والے مردوں سے خاص طور پر بات کرتے ہوئے جارج نے مشورہ دیا: ’ان (بیوی) کے سب سے بڑے مداح بنیں اور مردوں سے کہا کہ وہ واحد شخص جن کے ساتھ انہیں تنہائی میں ہونا چاہیے وہ ’صرف آپ کی بیوی ہیں۔‘

انہوں نے مردوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ بیویوں کا ’مالی اعتبار سے بھی خیال رکھیں‘ اور اپنے پیسے سے سرمایہ کاری کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کی زیادہ تر نصیحت اپنا خیال رکھنے کے بارے میں تھی۔ انہوں نے لکھا: ’اپنا خیال رکھیں تا کہ آپ ان (بیوی) کا خیال رکھ سکیں۔‘

جارج نے مزید لکھا: ’اصلی خوراک کھائیں۔ دن میں آدھا گھنٹہ ورزش کریں۔ سات سے آٹھ گھنٹے نیند لیں اور زیادہ پانی پیئں۔‘

انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ صبح جلد بیدار ہوں اور انجیل پڑھیں۔

تاہم زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ لوگوں نے جارج کی نصیحت کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’بس اپنی بیوی کو دارچینی والا بند خرید کر دیں اور بات ختم کریں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا: ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ بیوی سے دکھاوے کے لیے کی جانے والی نفرت اور یہ جو کچھ بھی ہے، دونوں کے درمیان ایک لکیر ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس لکیر کو تلاش کریں اور وہاں زندگی گزاریں اور اس کے بارے میں کسی کو کبھی کچھ نہ بتائیں۔‘

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ’میں نے یہ سوچ کر پڑھنا شروع کیا کہ یہ کس قدر برا ہو سکتا ہے۔ اب مجھے پوری طرح پتہ چل گیا ہے کہ یہ کتنا برا ہو سکتا ہے۔ میں نے صرف آدھا ہی پڑھا ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا: ’اوہ خدایا یہ تھکا دینے والا ہے اس نے مجھے تھکا دیا ہے۔‘

تاہم بعض لوگوں نے مشورے کو مفید پایا۔ ایک صارف کے مطابق: ’یہ بہت خوبصورت بات اور اس کا اطلاق ڈیٹنگ پر بھی ہوتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا: ’ان میں سے کسی کے ساتھ بحث نہیں کرسکتا (شائد ماسوائے ترتیب کے) اور خوش قسمت ہوں کہ ایسی ہی بیوی ہے جو ایسے ہی خیالات کی مالک ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی گھر