پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ اور بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے مجموعی طور پر انڈین حمایت یافتہ 13 عسکریت پسندوں کو مار دیا جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے سربراہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے پاس ’انڈیا کے کراس بارڈر دہشت گردی‘ میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔