دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری اور اقوام متحدہ انڈیا کے مسلسل سرکش رویے کا نوٹس لیں اور سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادوں کی پاسداری میں ناکامی پر اس کا احتساب کرے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور لائن آف کنٹرول اب جنگ بندی لائن ہو چکی ہے۔