غیر رسمی گفتگو کے دوران ٹرمپ بار بار وائٹ ہاؤس میں دی انڈپینڈنٹ کے رپورٹر اینڈریو فائن برگ پر برستے رہے۔ انہوں نے انہیں چپ رہنے کا حکم دیا، ’خبردار رہنے‘ کی تنبیہ کی اور ’بیمار شخص‘ قرار دیا۔
ٹرمپ کو اعلیٰ اور باوقار چیزوں کو بھونڈے اور سطحی تماشوں میں بدلنے میں خاص مہارت حاصل ہے، بشرطیکہ اس سے انہیں اور ان کے خاندان کو کوئی فائدہ پہنچے۔