پاکستان نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن کے مطابق حوثی میزائلوں نے سعودی عرب کے فضائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان فضائیہ کے جے ایف-17 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔
’یوم فضائیہ‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے ساتھ حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی فضائیہ نے اپنی شاندار تاریخی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بھی شکست دی۔‘