اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مستقل نمائندے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
سلامتی کونسل
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے کیونکہ اسرائیل مکمل استثنیٰ محسوس کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف کسی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے گی۔