پاکستان نے افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لیے براہ راست خطرہ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے پیر کو اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے عالمی برادری پر افغانستان میں مقیم عسکریت پسند گروپوں کی چھوٹے اسلحے تک پہنچ کو ناممکن بنانے کے لیے مضبوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’یقینی بنایا جائے کہ افغان عبوری انتظامیہ اس سلسلے میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔‘
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشت گرد افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں اور مصدقہ معلومات ہیں کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے پڑوسی ممالک میں اسمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پاکستان افغانستان سرحد سے پکڑا گیا اسلحہ انہی ذخائر سے منسلک ہے جو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
عاصم افتخار نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ، خصوصاً داعش، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ ان جدید ہتھیاروں کا استعمال پاکستان کے عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کر رہے ہیں جس سے ہزاروں بے گناہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی اسلحے تک رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان عبوری حکام اپنے بین الاقوامی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔
Despite the challenges, UN peacekeeping remains one of the most effective, legitimate, and cost-efficient tools available to the international community. Multiple independent studies confirm that UN peacekeeping is far less costly, and far more legitimate, than unilateral… pic.twitter.com/sp67B4r8zv
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) November 11, 2025
انہوں نے جنگ کی ابھرتی ہوئی نوعیت اور نئی ٹیکنالوجی کی آمد پر روشنی ڈالی اور انہیں تیزی سے مہلک چھوٹے ہتھیاروں، جیسے کہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں، آل بیسڈ ہتھیار، تھری ڈی پرنٹڈ چھوٹے ہتھیار اور ہائی ٹیک نائٹ ویژن آلات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے میں سنگین چیلنجز کے طور پر بیان کیا۔
پاکستان کے اقوام متحدہ کے سفیر نے غیر قانونی ہتھیاروں کی تیاری اور پھیلاؤ میں نئی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کے طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے ایک متوازن اور جامع نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ’اس کے تمام پہلوؤں میں چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت پر کارروائی کے پروگرام‘ کے موثر نفاذ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر عاصم نے اس بات پر زور دیا کہ اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے انسداد اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ اور قومی اور عالمی سطح پر اس فریم ورک پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔
انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے ہتھیاروں کی غیر قانونی منتقلی اور جمع کرنے کے سنگین نتائج کی طرف توجہ مبذول کرائی، تنازعات کو ہوا دینے، سماجی و اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانے اور علاقائی اور ذیلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے میں ان کے کردار پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کیا کہ ان کے نام کے برعکس، یہ ہتھیار اپنے اثرات میں نہ تو ’چھوٹے‘ ہیں اور نہ ہی ’ہلکے‘ کیونکہ یہ تشدد کو جاری رکھتے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں حصہ ڈالتے ہیں اور ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
تجرباتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے روشنی ڈالی کہ دھماکہ خیز مواد کے بعد چھوٹے ہتھیار عالمی دہشت گردانہ حملوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے دوسرے ہتھیار ہیں۔
پاکستان نے سیکرٹری جنرل کے ان نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ افریقہ ان خطوں میں شامل ہے جو غیر قانونی تجارت اور چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے ہتھیاروں کے غلط استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
’اس طرح کے ہتھیاروں نے تنازعات کو ہوا دی ہے، داخلی سلامتی کے خطرات کو تیز کیا ہے اور دہشت گردی، منظم جرائم اور سیاسی تشدد میں سہولت فراہم کی ہے، قانون کی حکمرانی کو ختم کر رہے ہیں اور پورے براعظم میں عدم استحکام کا ایک بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔‘