کہیں نیا صوبہ، کہیں بااختیار ڈویژن اور کہیں میٹروپولیٹن حکومت مناسب حل ہو سکتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ اصلاح کا نقطۂ آغاز شہری ہو، سیاسی اشرافیہ کی سہولت نہیں۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اپر پنجاب کی نسبت جنوبی پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان اس لیے ہوا کہ وہاں لوگوں نے انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا اور جب سیلاب آیا تو پھر انتظامیہ پر لوگوں کو ریسکیو کرنے کا دباؤ بڑھ گیا۔