شہر اولیا کے قدیمی بازاروں میں عید کی خریداری زوروں پر

ملتان کے تاریخی دروازوں کی آغوش میں واقع حسین آگاہی بازار کا حسن اور رونق آج کل عروج پر ہے۔

پاکستان میں عید الفطر کی آمد آمد ہے اور ایسے میں بازاروں میں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملتان کے قدیم حسین آگاہی بازار میں بھی ان دنوں خوب رونق ہے۔ شہر کے تاریخی دروازوں کی آغوش میں واقع اس بازار میں داخل ہوتے ہی نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات گاہک کی توجہ اپنی جانب کھینچ ہی لیتے ہیں۔

بازار میں ملتانی ثقافت کا ہر رنگ نظر آتا ہے اور جب بات عید کی تیاری کی ہو رہی ہو تو ملتانی کنگن اور چوڑیوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

خاص جڑاؤ کنگن اور کانچ کی دھنک رنگ چوڑیاں خواتین کی عید کی خریداری کا اہم حصہ ہوتی ہیں، جو یہاں پر 450 سے 1500 روپے میں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح بچوں کے روایتی اور جدید طرز پر بنے ملبوسات بھی دستیاب ہیں۔

دکان دار بتاتے ہیں کہ مردانہ کڑھائی والے ایک سوٹ کی قیمت ویسے تو نو ہزار روپے تک ہے لیکن عید کی وجہ سے وہ اسے پانچ ہزار روپے میں بیچ رہے ہیں۔

خواتین کے سوٹ بھی تین سے لے نو ہزار روپے کی قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ بچوں کے ملبوسات کی قیمتیں 1500 سے لے کر 5000 ہزار روپے تک ہیں۔

اندرون شہر کے قدیمی بازاروں کے علاوہ خواتین کے ملبوسات کے لیے گردیزی مارکیٹ بھی کافی مقبول ہے۔ 

یہ بازار کم قیمتوں اور جدید فیشن پر مبنی اشیا کی وجہ سے خواتین کی دلچسپی کی وجہ ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا