انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں پل ٹوٹ گئے ہیں، گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور کئی مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
انڈیا میں شدید بارشوں کے بعد تقریباً تمام دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جموں اور پنجاب کے بعض علاقوں میں انسانی آبادیاں متاثر ہوئی ہیں۔