ایکس پر ایک بیان میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’بلومبرگ انٹیلی جنس کے شائع کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان خودمختار ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے عالمی سطح پر سب سے بہتر معیشت کے طور پر کھڑا ہے۔‘
غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے الکوحل کے ضوابط کے حوالے سے ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے ایک نیا فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کا مقصد سفارتی کھیپ کے غیر مجاز استعمال کو روکنا ہے۔