’فائر سٹارٹر‘ بننا اچھا ہے: بھارتی اداکارہ پوجا بیدی

اداکارہ جو 11 مئی کو 52 سال کے ہو گئی ہیں، کہتی ہیں وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

کوئی یاد کر سکتا ہے کہ جب ماڈل مارک رابنسن کے ساتھ کنڈوم کی اشتہاری مہم سے منسلک ہونے کے بعد پوجا ایک قومی سنسنی خیز شخصیت بن گئیں تھیں (تصاویر: انسٹاگرام/پوجا بیدی)

پوجا بیدی نے زندگی کو مختلف انداز میں گزارنے اور ہر طرح کا کام پہلی مرتبہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنے ہی ڈھول کی تھاپ پر مارچ کرتی ہوں۔‘

پوجا نے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی نامہ نگار  ممانسہ شیکر کو بتایا کہ ’میں ہمیشہ اپنے اندر موجود بچے کو زندہ رکھنے پر یقین رکھتی ہوں۔ ایک اوسط 50 سال کی عمر کے شخص کو دیکھیں - بیکار، غضبناک، ایک کرب میں۔ ہم اپنے زندہ دل، متجسس، خوش مزاج اندرونی بچے کو دبا دیتے ہیں اور سنجیدگی کی چادر اورڑھ لیتے ہیں۔ زندگی بہت مختصر ہے۔ ہم ایک سادہ سفر کو پیچیدہ بناتے ہیں۔ میں مختلف طریقوں سے زندگی گزارنے کا انتخاب کرتی ہوں۔‘

معروف شخصیات کبیر بیدی اور پروتیما بیدی کے ہاں پیدا ہونے والی، پوجا اپنے آپ کو ’اس ناقابل یقین لبرل، بوہیمین، فائر برینڈ پرورش کی مثبت پیداوار‘ کہتی ہیں۔ ان کے والد کا اداکاری کا کیریئر پوری دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ 70 سال کی عمر میں، انہوں نے 30 سال کی عمر کے فرق کے باوجود پروین دوسانجھ کے ساتھ چوتھی شادی کی۔ ان کی والدہ ایک ماڈل سے روایتی رقاصہ بن گئی ہے۔

وہ کہتی ہیں: ’دل کی گہرائیوں سے محبت کرنا، پابندیوں کو محدود کرنے کے بارے میں سوال کرنا، جو صحیح ہے اس کے لیے کھڑا ہونا، دوسروں کے حقوق کے لیے لڑنا، اور ہمیشہ مزاح کا احساس برقرار رکھنا، خاص طور پر خود میں (میری پرورش کی) کچھ اہم جھلکیاں ہیں۔‘

کوئی یاد کر سکتا ہے کہ جب ماڈل مارک رابنسن کے ساتھ کنڈوم کی اشتہاری مہم سے منسلک ہونے کے بعد پوجا ایک قومی سنسنی خیز شخصیت بن گئیں۔ ایلیک پدمسی کی ہدایت کاری میں یہ اشتہار گوا میں شوٹ کیا گیا تھا اور اس میں پوجا کو شاور لیتے دکھایا گیا تھا۔ آخر کار اس اشتہار پر سرکاری ٹی وی دوردرشن پر پابندی لگا دی گئی، لیکن اس وجہ سے بھارت میں ایڈز سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کنڈوم کے استعمال کے بارے میں بات چیت شروع کرنے میں مدد ملی۔

ایسی انقلابی چیز کا حصہ بننے کو یاد کرتے ہوئے پوجا نے کہا، ’فائر سٹارٹر بننا بہت اچھا تھا۔ اس مہم کو برطانوی ٹیبلوائڈز نے بھارت میں جنسی انقلاب کا آغاز قرار دیا تھا۔ اس نے بہت سے ایوارڈز جیتے اور اشتہارات کی تاریخ رقم کی۔ اس کی وجہ سے ٹریل بلزر بننا بہت اچھا تھا۔‘

اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ آج کل کے نوجوان اپنی جنسی خواہشات کے بارے میں بہت زیادہ آرام دہ ہیں، چاہے وہ غیررواتی تعلقات ہوں، مختلف ذاتوں کے درمیان شادیاں ہوں، انہوں نے کہا کہ ’قدرت کا شکر ہے کہ آج لوگ اپنی جنسیت کے بارے میں اتنے کھل کر بات کرتے ہیں۔‘

کنڈوم کی توثیق سے انہیں بالی وڈ کی آفرز بھی ملیں۔ پوجا بیدی نے اسی سال 1991 میں اپنی پہلی فلم ’وشکنیا‘ سائن کی تھی۔ آخرکار وہ مشہور فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ (1992) میں بھی اپنی یادگار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کو یاد ہیں۔ ’پہلا نشہ‘ میں اس کے لباس کی ترتیب کو بالی وڈ میں ایک مشہور شاٹ سمجھا جاتا ہے۔

وہ یاد دلاتی ہیں کہ ’پہلا نشہ‘ کے گانے میں اڑنے والے سرخ لباس نے ’مجھے ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا۔ یہ سب سے اچھی چیز تھی جو میری عوامی امیج کے ساتھ ہوئی۔‘ اگرچہ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آج اپنی فلمی پرفارمنس پر ہنستی ہیں۔ ’میرے بچے اور بھی زور سے ہنستے ہیں۔‘

پوجا نے 18 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا، 20 سال کی عمر میں اپنے سابق شوہر فرحان فرنیچر والا سے ملاقات کی اور 24 سال کی عمر میں شادی کر لی۔ ’اس دور میں ایک بار کسی اداکارہ کی شادی ہو جاتی تھی تو یہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوتا تھا۔‘ لیکن ان کے لیے نہیں۔ 2003 میں طلاق کے بعد، انہوں نے ’جھلک دکھلا جا‘، ’نچ بلیے‘، ’خطروں کے کھلاڑی‘، ’ما ایکسچینج‘ اور ’بگ باس 5‘ جیسے ٹی وی ریئلٹی شوز کیے۔ انہوں نے زوم چینل پر ٹاک شو ’جسٹ پوجا‘ کی میزبانی بھی کی۔

اس سب کے درمیان انہوں نے دو بچوں کو بھی پالا - عالیہ اور عمر۔ پوجا کے لیے اکیلی ماں کے طور پر سب سے مشکل کام ’واحد غالب ماں ہونا اور کام، گھر، بچوں، دوستوں، شاید ایک نئے رشتے، اچھے اور برے دونوں کا کردار ادا کرنا، اور ان کے ساتھ وقت نہ گزرانے کے جرم کے احساس سے نمٹنا تھا۔‘

ان کے مطابق انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوست رہنے پر اکتفا کیا تاکہ ان کے بچے ان کے ساتھ ایک صحت مند رشتہ برقرار رکھیں۔ ’آپ کی طلاق سے ان (بچوں) کے والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی تعلق کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔‘ پوجا کا خیال تھا کہ کسی بھی بچے کو اس محبت سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔

اب جب کہ ان کی بیٹی عالیہ  خود ایک اداکارہ ہیں، کیا وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ عالیہ نے 2020 میں سیف علی خان کے مدمقابل ’جوانی جانمن‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

پوجا نے بتایا کہ وہ ایک حفاظتی ماں ہیں، لیکن ضرورت سے زیادہ نہیں۔ ’ایک ماں کے طور پر میرا کردار ان کی رہنمائی کرنا ہے نہ کہ ان کو قابو میں رکھنا ہے۔ میں عالیہ اور عمر دونوں کو اپنی مرضی کا انتخاب کرنے اور اپنی انفرادیت کو پروان چڑھانے کی جگہ اور آزادی دینے پر یقین رکھتی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پوجا نے 2019 میں بزنس مین مانیک کنٹریکٹر سے منگنی کی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مانیک نے کس طرح ’ہماری تمام زندگیوں میں محبت، استحکام، تفریح، مہم جوئی اور رحم‘ متعارف کروائی، اس نے انکشاف کیا کہ ان تمام سالوں میں ان کے بچے ان کی زندگی میں آنے والے مردوں کو پسند اور احترام کرتے رہے ہیں۔

’2003 میں میری طلاق کے بعد میرے متعدد تعلقات رہے ہیں اور ہر دور بالکل وہی رہا ہے جس کی میری زندگی میں اس وقت مجھے ضرورت تھی۔ مانیک ایک غیرمعمولی انسان اور کوئی ایسا شخص رہا ہے جس کے ساتھ میں اپنی باقی زندگی گزارنے کا تصور کر سکتی ہوں۔ ہم اس سے بالکل پیار کرتے ہیں اور اس کی پرستش کرتے ہیں۔‘

 

پوجا، جو فی الحال گوا میں رہتی ہیں، ممبئی سرکٹ میں ایک فیشنسٹا کے طور پر سامنے آسکتی ہیں، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک آسان زندگی گزار رہی ہیں۔ ’روم میں، رومیوں کی طرح کرو! آپ کو مجھے یہاں گوا میں دیکھنا چاہیے۔ میں چپل میں فلاؤنسی کپڑوں کے ساتھ ہوں اور عملی طور پر کوئی میک اپ نہیں۔ ممبئی میں کپڑے پہننا اور ایک اور اوتار میں ہونا خوشی کی بات ہے۔‘

پوجا بیدی چند سال پہلے ایک کاروباری شخصیت بن گئی تھیں۔ آج وہ ویلنس برینڈ ہیپی سول کی بانی ہیں اور میجیشینز آف ویلنس (انڈیا) ایل ایل پی کی پارٹنر ہیں۔

’میں اپنے والدین اور زندگی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے آج وہ شخص بنایا جو میں ہوں اور تمام مواقع اور رہنمائی کے لیے کائنات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس نے میرے راستے پر بھیجے۔‘

سالگرہ مبارک، پوجا بیدی

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل