’پورے جنگل سے شیرنی اور پورے بالی وڈ سے ودیا بالن ہی کیوں؟‘

بھارتی سپر سٹار ودیا بالن کی نئی فلم ’شیرنی‘ کے ہدایت کار امیت ماسورکر کا خصوصی انٹرویو

امت اس سے پہلے تین فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں جن میں ’سلیمانی کیڑا‘ اور ’نیوٹن‘ شامل ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

جانوروں کے تحفظ کے موضوع پر بالی وڈ  کی نئی فلم ’شیرنی‘ آج کل سٹریمنگ سروس ایمازون پرائم پر مداحوں کے دل لبھا رہی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار بھارتی سپر سٹار ودیا بالن نبھا رہیں ہیں جو ریاست مدھیہ پردیش کے جنگلات میں کام کرنے والی ایک فارسٹ آفیسر ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے فلم کے ہدایت کار امیت ماسورکر سے خصوصی گفتگو کی جس میں ان سے فلم کے کرداروں، مرکزی کردار کے لیے ودیا کے انتخاب اورفلم کے موضوع کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

ہدایت کاری کی جانب آنے سے پہلے امیت ماسورکر انجینیئرنگ کے شعبے سے وابستہ تھے تاہم فلموں کی محبت انہیں ہدایت کاری کی طرف لے ہی آئی۔  

انہوں نے بتایا: ’بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں وہ کرنے کو ملتا ہے جو انہیں پسند ہوتا ہے اور میرا شمار انہی خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے۔‘

امیت سے پہلے دو تین فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں جن میں ’سلیمانی کیڑا‘ اور ’نیوٹن‘ شامل ہیں، جو 2018 کے آسکر ایوارڈ کی بہترین فارن لینجویج فلم کی کیٹیگری میں بھارت کی جانب سے نامزد بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلم ’شیرنی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ’ایمازون پرائم‘ پر کافی پذیرائی ملی ہے جس سے انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران یہ فلم عوام کے لیے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مثبت پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے.۔

انہوں نے کہا: ’انسان کو قدرت سے پیار ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو چھو چکی ہے۔‘

قدرت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے فلم بناننے کے لیے شیرنی کو ہی منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے امیت نے کہا: ’شیر فوڈ چین میں سب سے اوپر ہوتا ہے اور اسے بچائیں گے تو آپ ان تمام جانوروں کو بچا سکیں گے جو اس فوڈ چین میں نیچے ہوتے ہیں۔‘

ودیا بالن کو فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ودیا کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور جب انہوں نے فلم کی مصنفہ سے پوچھا کہ کیا مرکزی کردار میں ودیا کو لیا جا سکتا ہے تو انہوں نے بھی ہاں میں جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ فلم ایک فارسٹ آفیسر پر مبنی ہے اس لیے اس کو بنانے سے پہلے ٹیم نے کئی خاتون فارسٹ آفیسرز سے ملاقاتیں کیں اور ان کے انٹرویوز کیے۔

ودیا بالن کے کردار سے متعلق انہوں نے بتایا: ’ودیا بالن کا کردار کُھلے دماغ کی خاتون کا ہے جو جانتی ہیں کہ انہیں غیر ضروری جھگڑے نہیں کرنے، دشمنیاں نہیں بنانیں اور ساری توجہ اپنے اصل ہدف کی جانب مرکوز رکھنی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں جنگل بھی ایک کردار ہے اور اس فلم کی عکس بندی بھی ایسے کی گئی ہے کہ جس سے دیکھنے والوں کو یہ لگے کہ صرف وہ ہی نہیں جنگل بھی انہیں دیکھ رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا