بنگلہ دیش: ڈپو میں آگ لگنے سے ’کیمیکل دھماکہ‘، 49 اموات

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد تین سو کے قریب ہے جبکہ اموات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فائر فائٹرز چٹاگانگ میں لگنے والی آگ کو تاحال بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)

بنگلہ دیش میں حکام کے مطابق ساحلی شہر چٹاگانگ میں ایک کنٹینر ڈپو میں ایک بڑے کیمیکل دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 49 افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد تین سو کے قریب ہے جبکہ اموات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیتاکندا میں ایک ڈپو میں یہ آگ سنیچر کی شب بھڑکی ہے۔ اس ڈپو میں تقریباً چار ہزار کنیٹیر کی جگہ موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر وہ گارمنٹس رکھے جاتے ہیں جنہیں بعد میں مغربی ممالک بھیجا جاتا ہے۔

یہ ڈپو ساحلی شہر چٹاگانگ سے 40 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

آگ لگنے کے بعد ان کنٹینرز میں سے ایک میں موجود کیمیکل مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں موجود افراد کے مطابق رات کی تاریکی میں بھی آسمان نارنجی رنگ کا ہو گیا اور اس دھماکے نے کئی کلومیٹر دور موجود عمارتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

مقامی چیف ڈاکٹر الیاس چوہدری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس وقت 49 افراد اس آگ کے نتیجے میں مارے جا چکے ہیں تاہم اس تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فائر فائٹرز اتوار کو بھی قریبی مکانات پر سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آگ بجھانے والے محکمے کے آپریشن ڈائریکٹرریاض الکریم کا کہنا ہے کہ اس سارے آپریشن کے دوران سات فائرفائٹرز بھی جان سے گئے ہیں جبکہ کم از کم چار دیگر لاپتہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا